ETV Bharat / bharat

NIA Raids Across The Country پی ایف آئی کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز، 180 کارکنان زیر حراست - کرناٹک میں 40 پی ایف آئی کارکنان زیر حراست

این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں نے ایک بار پھر ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، دہلی، کیرالہ، گجرات، کرناٹک اور آسام میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ NIA Raids Across The Country

پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاؤن دوم کا آغاذ

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 9:14 AM IST

Updated : Sep 27, 2022, 1:36 PM IST

دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور دیگر ایجنسیوں نے ایک بار پھر ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، دہلی، کیرالہ، گجرات، کرناٹک اور آسام میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے صرف کرناٹک سے پی ایف آئی کے 75 ارکان کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف مقامات سے کل 180پی ایف آئی ممبران کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

تفتیشی ایجنسیوں نے ملک کی آٹھ ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف تازہ چھاپہ ماری کی ہے، اس دوران پی ایف آئی کے 180 اراکین و عہداران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تازہ چھاپے ماری میں آسام سے 25، مہاراشتڑ سے چھ، دہلی سے 30، کرناٹک سے 75، گجرات سے 10، اترپریش سے 25 اور مدھیہ پردیش سے 24 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کرناٹک کی ریاستی پولیس نے آج ریاست کے بیشتر اضلاع میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران پولیس نے 75 کارکنان کو بیرون ملک سے رقم جمع کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پی ایف آئی کے کارکنان اور رہنماون کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا گیا۔ الزام ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کرنے کے شبے میں کی گئی۔ اضلاع میں ایس پی کی قیادت میں چھاپے مارے گئے۔ فی الحال ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے 75 کارکنان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔Karnataka state police detained more than 40 pfi workers

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 11 ریاستوں میں چھاپے مارے تھے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ۔ ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ "11 ریاستوں میں ایک بڑی کارروائی کے دروان این آئی اے، ای ڈی اور ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا۔

"ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے تلنگانہ، کیرالہ، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور کئی دیگر ریاستوں میں مارے گئے ۔این آئی اے نے رواں ماہ کے شروع میں بھی پی ایف آئی کیس میں تلنگانہ، آندھرا پردیش میں 40 مقامات پر چھاپے مارے اور چار افراد کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد ایجنسی نے تلنگانہ میں 38 مقامات (نظام آباد میں 23، حیدرآباد میں چار، جگتیال میں سات، نرمل میں دو، عادل آباد اور کریم نگر اضلاع میں ایک ایک) اور آندھرا پردیش کے دو مقامات (کرنول اور نیلور میں ایک ایک جگہ) پر تلاشی لی۔

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بھی پی ایف آئی کے تیرہ کارکنان کو اورنگ آباد کرائم برانچ نے دیر رات اپنی حراست میں لیا ہے، یہ کارکنان شہر کے پُرانے علاقے سے حراست میں لیے گئے۔ اورنگ آباد کے جِنسی، ہرسول اور سڈکو پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیے گئے سبھی تیرہ کارکنان کو رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ NIA Raids ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی، متعدد رہنما گرفتار

وہیں مرکزی وزارت داخلہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کے لئے تمام ثبوتوں کی جانچ کر رہی ہے اور انٹلی جنس ایجنسیاں بھی اس پر کام کر رہی ہیں اور پابندی لگانے کے لیے درکار تمام ثبوتوں کی جانچ کر رہی ہیں۔ اس پیشرفت سے متعلق باخبر ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا اور دیگر سینئر عہدیداروں نے پی ایف آئی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے کچھ دن بعد ہی اس معاملے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی اس پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ "کوئی بھی حتمی فیصلہ لینے سے پہلے حکومت پابندی کے بعد کے اثرات سے بچنے کے لیے تمام قانونی آپشنز تلاش کر رہی ہے۔" ملک گیر چھاپے کے بعد پی ایف آئی کی سرگرمیوں سے متعلق بڑی تعداد میں دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات مختلف مقامات سے ضبط کیے گئے ہیں اور این آئی اے اور ای ڈی جیسی خفیہ ایجنسیوں کو بھی وزارت داخلہ نے پی ایف آئی کے ضبط کیے گئے تمام گیجٹس کی جانچ کرنے کے لیے کہا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2022, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.