ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی کورونا کیسز نے تشویش پیدا کردی ہے۔ جہاں گزشتہ روز 48,296 نئے کورونا وائرس کیسز درج ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی 217 اموات بھی درج کی گئی ہیں،یاد رہے کہ جمعرات کے دن یہاں کیسز کی کل تعداد 39،047 رہی تھی، لیکن جمعہ کو یہاں تقریباً 9000 کیسز زیادہ درج ہوئے ہیں۔
ریاست کے محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق کل ریاست بھر میں 15،23،142 لاکھ فعال کیسز رہے جن میں 15،523 لوگ موت کا شکار ہوئے ہیں اور کل 11،24،909 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ جب کہ بنگلورو اربن ضلع ہی میں 26،756 تازہ کیسز اور 93 اموات درج ہوئی ہیں۔
- کرناٹکا ریاست کے دیگر اضلاع میں کیسز
محکمہ صحت کے مطابق میسور ضلع میں 3،500 کیسز درج ہوئے ہیں، تمکورو میں 1،801، بلاری میں 1،282، گلبرگہ میں 1،256، دکشن کنڑا میں 1،205 کیسز، جب کہ کولار، بنگلورو رورل، رائچور، ہاسن، دھاروار، شیموگا، اوڈوپی، کوڑاگو، اور چکبلاپور اضلاع میں 500 سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی طرح ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی متعدد پازیٹیو کیسز درج ہوئے ہیں۔
اب تک ریاست بھر میں 2.55 کروڑ سیمپلز ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں آر ٹی پی سی آر و دیگر طریقوں پر کیے گئے ٹیسٹ شامل ہیں۔ جب کہ اب تک 96.81 لاکھ لوگوں نے ویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز لی ہے۔