ETV Bharat / bharat

Complaint Against Pragya Thakur کرناٹک پولیس نے تحسین پونا والا کو تحقیقات میں شامل ہونے کا نوٹس جاری کیا - پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا متنازع بیان

شکایت کنندہ تحسین پونا والا نے الزام عائد کیا ہے کہ رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے خلاف انتہائی توہین آمیز تقریر کی تھی۔ Complaint Against Pragya Thakur

رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر
رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 1:29 PM IST

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے شکایت کنندہ تحسین پونا والا کو بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف شکایت کے معاملے میں انکوائری میں شامل ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ پونا والا نے اپنے حالیہ دورہ کرناٹک کے دوران اقلیتی برادری کے خلاف قابل اعتراض تقریر کے سلسلے میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ پونا والا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیو موگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی کے متھن کمار کو شکایت درج کروائی۔ شکایت کنندہ نے وزیراعلی بسواراج بومئی کے ساتھ ایک کاپی بھی منسلک کی تھی۔ یہ نوٹس شیوموگا کے کوٹ پولیس اسٹیشن نے پونا والا کو ای میل کے ذریعے انکوائری میں شرکت کے لیے بھیجا ہے۔ Karnataka Police issue notice to Tehseen Poonawalla to join probe

ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کو شیوموگا شہر میں منعقدہ ہندو جگرانا ویدیکے کے سالانہ کنونشن میں شرکت کی تھی اور اپنے دورے کے دوران وہ بجرنگ دل کارکن ہرشا کی رہائش گاہ پر گئی تھیں، ہرشا کو حجاب کے خلاف مہم کی قیادت کرنے پر مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے تقریب میں تقریر کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے خلاف انتہائی توہین آمیز تقریر کی تھی۔ انہوں نے مشتعل انداز میں لوگوں سے مبینہ ’لو جہاد‘ کا مناسب جواب دینے کو کہا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Pragya Thakur for Weapon Remark پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف وطن سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

انہوں نے ہندوؤں سے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کا خیال رکھیں اور گھر میں ہتھیار رکھیں۔ اگر کوئی ہتھیار نہیں رکھتا ہے تو کم از کم سبزیوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی چھری کو تیز رکھیں۔ انہوں نے ہمارے ہرشا کو چاقو سے قتل کیا تھا۔ انہوں نے ہندو کارکنوں کو قتل کرنے کے لیے چھریوں کا استعمال کیا ہے، ہمیں کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے اپنی چھریوں کو تیز رکھنا ہوگا۔ اگر ہمارا چاقو سبزیوں کو اچھی طرح کاٹتا ہے تو یہ ہمارے دشمنوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی تقریر اقلیتی برادری کے خلاف ہجومی تشدد کا باعث بننے والے ہتھیاروں کے استعمال کی کھلی کال تھی۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ تقریر میں کسی خاص کمیونٹی کے خلاف عدم برداشت، نفرت، تشدد کے ممکنہ اثرات ہیں جو کہ ایک جرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.