بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سجوئے گھوش کی کرائم مسٹری فلم میں نظر آئیں گی۔Kareena Kapoor Khan to Begin Shooting for Sujoy Ghosh’s Crime Mystery
بالی ووڈ فلمساز سجوئے گھوش کرائم مسٹری فلم بنانے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم کیگو ہیگاشینو کے ناول ’دا ڈیووشن آف سسپینکٹس ایکس‘ کا ہندی آڈاپشن ہے، ۔ کیگو ہیگاشینو کا یہ ناول ایک اکیلی ماں کی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے اپنے سابق شوہر کو مار دیتی ہے۔
مزید پڑھیں:کرینہ کپور: 'چنئی ایکسپریس' میں کام کرنے سے کیا تھا انکار
سجوئے گھوش کی اس فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال مارچ تک فلور پر جا سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور نے اپنے کردار کی تیاری شروع کر دی ہے۔
یو این آئی۔