ETV Bharat / bharat

کانپور: رام کے نام پر بنے تین ٹرسٹ میں لاکھوں روپے ٹرانسفر - urdu news

کانپور میں رام کے نام پر بنے تین ٹرسٹ میں دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے ٹرانسفر کیے جانے کے الزام کے بعد کمپنی کی شکایت پر پولیس نے اکاؤنٹ ضبط کیا۔

کانپور:رام کے نام پربنے تین ٹرسٹ میں لاکھوں روپے ٹرانسفر

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 9:08 AM IST

کانپور میں ایک کمپنی کا الزام ہے کہ اس کے اکاؤنٹ سے تقریبا 14 لاکھ روپے سری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے نام سری سدھی وینایک ٹرسٹ اور ایک این جی او کیئر فار لائف چیئریٹیبل ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں دھوکا دہی کر کے ٹرانسفر کر لئے گئے۔ کمپنی کی شکایت پر پولیس نے تینوں اکاؤنٹ ضبط کر لیے ہیں۔

کانپور:رام کے نام پربنے تین ٹرسٹ میں لاکھوں روپے ٹرانسفر

کانپور کے رائے پرواہ تھانہ علاقے میں واقع ایل ڈی کو ریڈمی بزنس ایپ کی طرف سے تھانہ رائے پرواہ میں ایک کیس درج کرایا گیا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 14 لاکھ روپے بغیر اس کی مرضی کے دھوکا دہی کے ذریعہ نکالا گیا ہے۔

پولیس کی شروعاتی جانچ میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ رقم تین اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی ہے اور یہ جعل سازی کسٹمرز کے آدھار کارڈ کے ذریعہ پیسہ نکالنے والے لوگوں کے تھمب امپریشن کلون کر کے جعلسازی کی گئی ہے۔

جن اکاؤنٹس میں روپیہ ٹرانسفر کیا گیا ہے اس میں ایک اکاؤنٹ ضلع ایودھیا میں واقع شری رام جنم بھومی ٹرسٹ، دوسرا اکاؤنٹ ممبئی ضلع میں واقع واقع شری سدھی وینایک ٹرسٹ اور تیسرا ایک این جی او کیئر فار لائف چیریٹیبل ٹرسٹ کے نام پر بنے جعلی اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

پولیس نے فی الحال تینوں اکاؤنٹس کو ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ تینوں اکاؤنٹ کس کے نام پر بنائے گئے ہیں۔ پولیس ان ملزمین کو تلاش کر رہی ہے جن کے نام پر اکاؤنٹس ہیں۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: نقلی شراب فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

جعلسازی کا یہ پورا کھیل 18 مئی 2021 سے 15 جون 2021 میں کیا گیا تھا۔ اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب منی وائلیٹ کمپنی کو لین دین کی سہولیات فراہم کرنے والے يس بینک کے پاس کسٹمرز کی شکایت پہنچنے لگی۔ کمپنی کے قانونی آفسر نے بینک کے ساتھ مل کر اپنی سطح پر معاملے کی جانچ کرائی تو دھوکہ دہی کے اس معاملے کا انکشاف ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.