ETV Bharat / bharat

کاکوری واقعہ نوجوان نسل کے لئے ترغیب کا باعث :یوگی - etv bharat urdu

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کاکوری واقعہ کی 97ویں جینتی پر کہا کہ انگریز حکومت کی چولیں ہلا دینے والا یہ واقعہ نوجوان نسل کے لئے ترغیب کا باعث ہے جو یاد دلاتا ہے کہ ملک کی آزادی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 10:49 PM IST

یوگی نے کاکوری شہید اسمارک پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاکوری ٹرین ایکشن میں 4600روپئے کی لوٹ کا پردہ فاش کرنے اور انقلابیوں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے انگریزوں نے 10لاکھ روپئے خرچ کئے تھے۔

یہ گوری حکومت کی ظلم کی کہانی کو بیاں کرتا ہے۔

یہ واقعہ اس بات کا احساس کراتا ہے کہ ملک کی آزادی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

نوجوانوں کو انقلابیوں کی قربانی سے ترغیب لینی چاہئے۔

گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ انتھ نے کاکوری واقعہ کے شہیدوں کو سلام کیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 12مارچ کو شروع ہوئے امرت مہوتسو کی کڑی میں کاکوری ٹرین ایکشن کی 97ویں جینتی ک انعقاد کیا جارہا ہے۔

رام پرساد بسمل، راجندر ناتھ لاہڑی، پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان،ٹھاکر روشن سنگھ اور چندر شیکھر آزاد نے کاکوری واقعہ کو انجام دے کر 1856 میں شروع ہوئی آزادی کی چنگاری کو آگ میں تبدیل کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے لئے انقلابیوں کے ذریعہ دئیے گئے قربانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اس گھر میں ہر سماج و ذات اور طبقے نے اپنی قربانی دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی قیاد ت میں پورے ملک میں امرت مہوتسو کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو آزادی کی قیمت اور شہیدوں کی قربانی کی اہمیت کا پتہ چل سکے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: شہیدوں کو خراجِ عقیدت

اس سے قبل گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کاکوری کے شہیدوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازہ، اس موقع پر کاکوری ٹرین ایکشن تھیم پر ڈاکیو منٹر فلم کی اسکریننگ کی گئی۔اس موقع پر کابینی وزیر سریش کمار کھنہ،برجیش پاٹھک،ڈاکٹر مہندر سنگھ اور آشوتوش ٹنڈن کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.