چیف جسٹس این وی رمن نے جمعرات کو کہا کہ منصفانہ اور انصاف پسند معاشرے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تمام پس منظر کی خواتین کو عدالتی نظام میں یقینی بنانا ہوگا۔Justice NV Ramana on Women Judges
اس کے لیے جسٹس رمن نے 'خواتین ججوں کے عالمی دن' کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عدلیہ اور قانونی تعلیم میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بطور جج اور وکلا خواتین کی شرکت سے انصاف تک رسائی کے حالات میں بہت بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ ’’عدلیہ میں ترقی اسی وقت ہوگی جب ہمارے بار اور بینچ میں متنوع آوازیں ہوں گی۔ تجربے کا تنوع خیالات میں تنوع لاتا ہے۔‘‘ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ میں خواتین کی کم شرکت کی بڑی وجہ ہمارے معاشرے میں پدرانہ نظام کا گہرا تعلق ہے۔
مزید پڑھیں:۔ سپریم کورٹ کلیجیم نے تین خواتین ججوں سمیت 9 ناموں کی سفارش کی
"سپریم کورٹ میں اب چار خواتین جج ہیں، جو اس کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مستقبل قریب میں ہم بھارت کی پہلی خاتون چیف جسٹس کو دیکھیں گے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنی عدلیہ میں خواتین کی کم از کم 50 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانے میں ابھی بہت دور ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ قانونی پیشے پر اب بھی مردوں کا غلبہ ہے۔ خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے۔
(یو این آئی)