ETV Bharat / bharat

جسٹس این وی رمنا ہو سکتے ہیں بھارت کے نئے چیف جسٹس - اردو نیوز

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کے عہدے کے لیے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے سپریم کورٹ کے جسٹس این وی رمنا کا نام بھیجا ہے۔ غور طلب ہے کہ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے 23 اپریل کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

justice nv ramana
جسٹس این وی رمنا
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 12:02 PM IST

Updated : Mar 24, 2021, 1:18 PM IST

سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمنا اگلے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ہوں گے۔

چیف جسٹس شرد اروند بابڈے جو 23 اپریل کو ریٹائر ہورہے ہیں، انہوں نے جسٹس رمنا کے نام کی سفارش کی ہے۔

جسٹس رمنا نے سائنس اور قانون میں گریجویشن کے بعد 10 فروری 1983 سے قانون کے پیشے سے آغاز کیا۔

اپنی وکالت کے کیریئر کے دوران انہوں نے نہ صرف آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں بلکہ مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی) اور سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس کی۔

27 جون 2000 کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر ہونے کے بعد انہیں 13 مارچ سے 20 مئی 2013 تک اسی ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں ترقی دے کر 2 ستمبر 2013 کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ 17 فروری 2014 کو انہیں اعلیٰ عدالت میں ترقی دی گئی۔

مزید پڑھیں:

بھارتی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیزائن پر پاکستان نے کیا اعتراض

جسٹس رمنا 26 اگست 2022 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 34 منظور شدہ ججز ہیں اور فی الوقت سپریم کورٹ میں 29 ججز ہیں۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 1:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.