نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جمعہ کو جسٹس پریتنکر دیواکر کی الہ آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور جسٹس سونیا گریدھر گوکانی کی گجرات ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کا اعلان کیا۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز میں دو سینئر ترین ججوں کو قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ پر تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے جسٹس دیواکرکو الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج اور جسٹس گوکانی کو گجرات ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج کو متعلقہ ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں تین رکنی کالجیم نے 9 فروری کو جسٹس دیواکر کو الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس گوکانی کو گجرات ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی۔
سپریم کورٹ کالجیم جس میں جسٹس دیواکر اور جسٹس گوکانی کے ساتھ جسٹس ٹی ایس سیواگننم کلکتہ ہائی کورٹ، جسٹس رمیش سنہا کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کرنے کی سقفرش کی تھی۔
یواین آئی