ETV Bharat / bharat

جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر، تشدد متاثرین سے کریں گے ملاقات

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد تشدد کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ ادھر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج (4 مئی کو) مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ جے پی نڈا تشدد سے دوچار بی جے پی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر، تشدد متاثرین سے کریں گے ملاقات
جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر، تشدد متاثرین سے کریں گے ملاقات
author img

By

Published : May 4, 2021, 10:29 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی فتح کے بعد ریاست میں کئی مقامات سے تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تشدد کی اطلاعات کے درمیان بی جے پی نے ٹی ایم سی کیڈر میں مبینہ مجرمانہ عناصر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کارکنوں اور ان کے حامیوں پر حملے ٹی ایم سی کارکنوں نے کیے ہیں۔

بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ انتخابی نتائج کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر بہت سے کارکنان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ جب کہ بہت سے کارکن شدید زخمی ہیں۔ پارٹی کے بہت سے کارکنوں کے مکانات اور دکانیں بھی جلادی گئیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد مبینہ انتقامی تشدد کے پیش نظر 4-5 مئی کو مغربی بنگال کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ تشدد سے متاثرہ کارکنوں کے اہل خانہ سے ملنے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی کی سرپرستی میں بی جے پی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پارٹی کے صدر جے پی نڈا منگل کو مغربی بنگال کا دورہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بنگال کے نتائج بی جے پی کے لئے کوئی دھچکا نہیں ہیں کیونکہ ہمیں وہاں بے مثال فوائد حاصل ہوئے ہیں، بائیں بازو جماعتوں اور کانگریس نے ترنمول کانگریس کی مدد کے لئے بنگال میں انتخابی میدان چھوڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.