بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا Jagat Prakash Nadda نے یوم آئین کے موقع پر امپھال میں جمعہ کو منعقدہ ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین نے شہریوں کو طاقتور بنایا ہے، حقوق و فرائض فراہم کئے ہیں، اس موقع پر ہمیں بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر اور آئین کے دیگر بانیوں کا دنیا کے بہترین آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ ہمارا آئین یہ یقینی بناتا ہے کہ حکومتیں آئیں یا جائیں لیکن شہری بنیادی حقوق سے محروم نہ ہوں۔ یہ تمام حقوق اور طاقت ڈاکٹر امبیڈکر اور دیگر اراکین کے ذریعہ تیار کردہ آئین سے ملی ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Constitution Day: یوم آئین پر مودی نے امبیڈکر اور راجندر پرساد کو یاد کیا
انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین میں دیئے گئے حقوق و فرائض کے بارے میں معلومات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اچھی طرح سے تیار کیا گیا تھا۔ اس لئے ہماری جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک کے سوراج، آزاد اور منصفانہ انتخابات، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور آزاد عدلیہ سب کچھ ہمارے آئین نے دیا ہے۔ 1949 میں آج ہی کے دن آئین نافذ کیا گیا تھا۔
مسٹر نڈا نے کہاکہ 2015 میں آج ہی کے دن یوم آئین Constitution Day کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے آئین کی تیاری میں تعاون کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے مساوات پر زور دیا تاکہ تمام کی حصہ داری سے جمہوریت آگے بڑھے۔ اس دوران جے پی نڈا اور وزیراعلی این برین سنگھ نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
(یو این آئی)