ETV Bharat / bharat

Joshimath Sinking جوشی مٹھ میں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آیا گھر، شادی کے لئے مندرمیں لئے پھیرے

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 5:30 PM IST

جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب عوام کافی پریشان ہے، اس کی وجہ سے کیس کی شادی رکی ہوئی تو کسی کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک شخص نے گھر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے پر مندر میں شادی کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چمولی: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک طرف لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف زندگی کی رسومات بھی ادا کی جا رہی ہیں۔ جوشی مٹھ کے سنگھدھر کے رہنے والے رگھویر سنگھ کنور نے بتایا کہ ان کے بیٹے روہت کنور کی شادی بسنت پنچمی کے دن طے تھی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے ان کا مکان بھی متاثر ہواہے اوران لوگوں کو راحت کیمپوں میں رکھاگیا ہے۔ ان لوگوں میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے خاندان میں شادی کی تقریب ہے۔ تقریب شادی اورتاریخ پہلے ہی طے تھی۔ شادی کے لیے ہوٹل، وینیو بھی بک ہوگئے تھے، لیکن اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کی مصیبت آگئی۔ لینڈسلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے گھروں کے 250 خاندان کے 902 ارکان مختلف راحت کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے روہت کنور کی شادی وسنت پنچمی کے دن تھی۔ روہت کنور کی شادی دشولی ڈیولپمنٹ بلاک کے بولا گاؤں کے نریندر سنگھ نیگی کی بیٹی میگھا سے طے تھی، شادی کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں، ہوٹل کے کمرے بھی بک ہوگئے تھے کہ اسی دوران 2 جنوری سے لوگوں کے گھر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہونے لگے اورلوگوں کو اپنا گھربار چھوڑ کر راحت کیمپوں میں جانے کے لئے مجبورہونا پڑا۔ روہت کی شادی کی تاریخ طے تھی۔ مہمانوں کو کارڈز بھی بھیجے جاچکے تھے۔ ایسے میں جوشی مٹھ سے سات کلومیٹر دور پرنکھنڈیشوری راجراجیشوری گڑھی بھوانی مندر میں دولہا اور دلہن کی شادی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Joshimath Crisis جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے والے مکانات کی تعداد بڑھ کر نو سو کے قریب ہوئی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.