ETV Bharat / bharat

John Doyle Delivers Lecture: جامعہ میں پروفیسر جان ڈوئلے کا لیکچر - جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خبر

پروفیسر ڈویلے نے روس یوکرین بحران کے پس منظر کا احاطہ کرنے کے ساتھ موجودہ تنازع کے وقوع پزیر ہونے اور یوروپی ممالک اور دیگر مغربی ممالک کے رد عمل کے متعلق بتایا۔ John Doyle Delivers Lecture On European Responses To The War In Ukraine

جامعہ میں پروفیسر جان ڈوئلے کا لیکچر
جامعہ میں پروفیسر جان ڈوئلے کا لیکچر
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 1:04 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نیلسن منڈیلا مرکز برائے امن و حل تنازع (این ایم سی پی سی آر) پر ’یوروپین ریسپونسیز ٹو وار ان دی یوکرین‘ کے موضوع پر ایک ورچوئل لیکچر منعقد کیا، اس موقع پر پروفیسر جان ڈویلے ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل کنفلکٹ ریزولیوشن اینڈ ری کنسٹرکشن اور اسکول آف لا اینڈ گورنمنٹ، ڈبلن یونیورسٹی (ڈی سی یو) آئرلینڈ میں پروفیسر انٹرنیشنل کنفلکٹ ریزیولوشن نے لیکچر دیا اور ان کے علمی و ادبی کاموں کا خاکہ پیش کیا۔ پروفیسر کوشیکی،اعزازی ڈائریکٹر (این ایم سی پی سی آر)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مہمان مقرر کے علمی کاموں کا اجمالی خاکہ پیش کیا اور تحقیق سے متعلق ان کی دلچسپی کے ساتھ ان کی دیگر تصنیفات کے متعلق سامعین کو بتایا۔

پروفیسر ڈویلے نے روس یوکرین بحران کے پس منظر کا احاطہ کرنے کے ساتھ موجودہ تنازع کے وقوع پزیر ہونے اور یوروپی ممالک اور دیگر مغربی ممالک کے رد عمل کے متعلق بتایا۔ فاضل مقرر نے بحران کے خلاف رد عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے فوجی آپریشن، یوروپی یونین کے رول اور اراکین ممالک کے انفرادی رد عمل اور ارضی و سیاسی مسائل و معاملات کا بھی تجزیہ کیا۔ لیکچر میں فیکلٹی اراکین، رسرچ اسکالرس اور این ایم سی پی سی آر اور یونیورسٹی کے دوسرے سینٹر اور شعبہ جات کے طلبا نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:۔ Online Course On Digital Marketing: جامعہ میں آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس شروع

لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں فیکلٹی اراکین کے ساتھ رسرچ اسکالروں نے بھی تبصرے کیے اور سوال پوچھے۔ سینٹر کے اعزازی ڈائریکٹر کی طرف سے پروفیسر ڈویلے کے بصیرت افروز تجزیے اور لیکچر کے لیے شکریے کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.