ETV Bharat / bharat

Joe Bbiden Phone Call to Putin: روس- یوکرین کشیدگی: بائیڈن کا پیوتن سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر بائیڈن نے روسی صدر سے گفتگو میں کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔Joe Biden, Vladimir Putin begin high-stakes phone call on Ukraine

روس- یوکرین کشیدگی: بائیڈن کا پیوتن سے ٹیلیفونک رابطہ

author img

By

Published : Feb 13, 2022, 10:34 AM IST

روس یوکرین کشیدگی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن نے روسی صدر سے گفتگو میں کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔ Bloomberg.com Biden, Putin Phone Call Over Ukraine Situation

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سفارت کاری اور دیگر منظرناموں کے لئے تیار ہے، روسی جارحیت سے بڑے پیمانے پر مشکلات ہوں گی، روس کا مؤقف کمزور پڑجائے گا۔

امریکی عہدیدار نے میڈیا کو ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے بتایا کہ بائیڈن اور پیوتن کی فون کال پیشہ ورانہ کال تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن اور پیوتن کی کال سے کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی، روس سفارت کاری کے راستے پر جائے گا یا نہیں، ابھی واضح نہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Russia Ukraine Tension: متعدد ممالک نے اپنے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روس فوجی ایکشن کی طرف بھی جا سکتا ہے، وہ دنیا سےالگ تھلگ اور چین پر زیادہ انحصار کرتا جارہا ہے۔

دریں اثنا عالمی مبصرین کا کہنا ہے ماسکو اور کیف کے درمیاں سرحدی کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.