امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن پر حملہ آور ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین کے خلاف جنگ کا انتخاب کیا۔ بائیڈن نے روس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ بائیڈن نے کہا کہ پوتن ایک سفاک حکمراں ہیں اور انہوں نے جنگ کا انتخاب کیا۔ Joe Biden called Putin a Ruthless Ruler انہوں نے روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا، لیکن روسی افواج کے خلاف جنگ کرنے کے لیے امریکی افواج کو یوکرین بھیجنے سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا روس کے خلاف متحد ہے۔
بائیڈن نے کہا کہ اگر روس امریکہ پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے نیٹو افواج کی مدد کے لیے مزید افواج بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔ بائیڈن نے کہا کہ پابندیوں کا مقصد روسی بینکوں، اولیگارچز اور ہائی ٹیک سیکٹرز کو کمزرو بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی چار بڑے روسی بینکوں کے اثاثوں کو روکیں گے۔ برآمدی کنٹرول نافذ کریں گے اور اولیگارچز پر پابندیاں عائد کریں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Biden Condemns Attack On Ukraine: یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر بائیڈن کی نظر
قبل ازیں بائیڈن نے جمعرات کو G-7 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ڈیجیٹل میٹنگ کی تاکہ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کے خلاف متحد ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح میرے G7 ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے میٹنگ ہوئی۔ ہم نے روس کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے تباہ کن پابندیاں اور دیگر اقتصادی اقدامات عائد کرنے پر اتفاق کیا۔ ہم یوکرین کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔