ETV Bharat / bharat

JK Political Parties on Amit Shah Kashmir Visit امت شاہ کے دورے پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا ردعمل - وزیر داخلہ جمو کشمیر کے تین روزہ دورے پر

وزیر داخلہ جمو کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے جموں کشمیر میں پہاڑی طبقے کو جسٹس جی ڈی شرما کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریزرویشن دینے کی بات کہی ہے۔ اس معاملے پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی پر بات نہیں کی گئی بلکہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔JK Political Parties on Amit Shah Kashmir Visit

JK Political Parties on Amit Shah Kashmir Visit

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 7:23 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں کشمیر دورے اور پہاڑی طبقے کی آبادی کو ریزرویشن دینے کے معاملے پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ نے جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی پر بات نہیں کی ہے بلکہ لوگوں کو تقسیم کرنے کہ کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ گجر، بکروالوں اور پہاڑیوں کے مابین ریزرویشن معاملے پر امت شاہ نے لوگوں کو تقسیم کیا ہے۔JK Political Parties on Amit Shah Kashmir Visit

امت شاہ کے دورے پر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا ردعمل

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وزیر داخلہ نے صرف جمو و کشمیر بالخصوص گجر بکروال اور پہاڑیوں کے درمیان بگاڑ پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کے شعبہ صنعت جیسے میوہ، جو اس وقت خسارے میں ہے، اس پر وزیر داخلہ نے کوئی بات نہیں کی ہے۔ پی ڈی پی ترجمان رؤف بٹ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے راجوری ریلی میں پہاڑیوں کے متعلق ریزرویشن کا جو اعلان کیا ہے وہ ایک گجر بکروال اور پہاڑیوں کو لڑانے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ راجوری میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں پہاڑی طبقے کو جسٹس جی ڈی شرما کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریزرویشن دیا جائےگا لیکن گجر بکروال طبقے کا ایک فیصد حصہ بھی ان سے نہیں چھینا جائےگا۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو ہٹا کر ریزرویشن کا راستہ ہموار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah Visit JK امت شاہ کے دورے سے پہاڑیوں کو کافی امیدیں

ان کا کہنا ہے کہ جسٹس کمیشن نے پہاڑی، گجر، بکروال کی ریزرویشن کی سفارش کی ہے اور ان سفارشات کو سرکار کی منظوری ملتے ہی پہاڑی، گجر، بکروال کو ریزرویشن ملے گا۔ یار رہے کہ وزیر داخلہ جمو کشمیر کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں، جس کی ایک کڑی آج مکمل ہوئی جب کہ کل یعنی منگل کو وہ بارہمولہ قصبہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.