ETV Bharat / bharat

انتظامیہ نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد قبائلیوں کی حالت بدلی - شیڈولڈ ٹرائبز

افسران نے پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ جموں و کشمیر میں پنچایت کے تمام تین درجوں اور تمام میونسپل باڈیز کے انتخابات کامیابی کے ساتھ کروائے گئے ہیں جن میں ایس سی اور ایس ٹی کو آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ان کمیونٹیز کو پہلی بار بنیادی جمہوری اداروں میں نمائندگی ملی ہے۔

انتظامیہ نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد قبائلیوں کی حالت بدلی

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 7:27 AM IST

ایڈیشنل چیف سکریٹری، ایچ اینڈ ایم ای ویویک بھردواج کی قیادت میں ایک سرکاری وفد نے جموں و کشمیر کے دورے پر آئی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کو شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائبز (درجہ فہرست ذات، درجہ فہرست قبائل) کی فلاح و بہبود پر مختلف فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔

وفد نے جموں و کشمیر میں یہاں زیر عمل تمام فلاحی اقدامات اور اسکیموں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی (پی سی) کے ممبران کی طرف سے پیش کردہ سوالات اور خدشات کے جوابات بھی دئے۔ کمیٹی کی سربراہی ایم پی ڈاکٹر کرت پی سولنکی کر رہے تھے۔

افسران نے پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ جموں وکشمیر میں پنچایت کے تمام تین درجوں اور تمام میونسپل باڈیز کے انتخابات کامیابی کے ساتھ کروائے گئے ہیں جن میں ایس سی اور ایس ٹی کو آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ان کمیونٹیز کو پہلی بار بنیادی جمہوری اداروں میں نمائندگی ملی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائبز (مظالم کی روک تھام) ایکٹ 1989 جموں و کشمیر میں اب نافذ العمل ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ جنگلاتی حقوق ایکٹ 2006 نافذ ہو چکا ہے۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار خانہ بدوشوں کے لئے سروے کیا گیا ہے۔

نوکریوں میں ریزرویشن کے حوالے سے کہا گیا کہ جے اینڈ کے ریزرویشن ایکٹ 2004 اور جے اینڈ کے ریزرویشن رولز 2005 کے تحت ایس سی کو 8 فیصد اور ایس ٹی کو 10 فیصد ریزرویشن براہ راست بھرتی اور سمیت پیشہ ورانہ اداروں میں داخلے کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ہر گھر بشمول ایس سی اور ایس ٹی کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔ پی سی کو افسران نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ایس سی/ایس ٹی سمیت ہر گھر میں محفوظ پانی کے کنکشن اگلے سال تک مکمل ہو جائیں گے اور مارچ 2021 تک 1000 یا اس سے زیادہ آبادی والے بستیوں میں سڑکیں ہوں گی۔

سرینگر اور بڈگام میں موبائل اںٹرنیٹ خدمات بحال

وفد میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ، کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری قبائلی امور، سیکرٹری پلاننگ، ایم ڈی این آر ایل ایم، سیکرٹری قانون اور یو ٹی انتظامیہ کے کئی دیگر افسران بھی شامل تھے۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کی کمیٹی 30 ارکان پر مشتمل ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.