جھارکھنڈ حکومت Jharkhand Government ہجومی تشدد کو روکنے کے لیے ایک بل Anti-Mob Lynching Bill پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ہجومی تشدد کو روکنے والے اس بل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ بل کو جھارکھنڈ اسمبلی کے سرمائی اجلاس Jharkhand Assembly Winter Session میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے اقلیتی وزیر حفیظ الحسن Jharkhand Minority Affairs Minister Hafizul Hasan نے کہا کہ 'یہ قانون سب کے لیے ہے، قانون کی تشکیل کا کام جاری ہے۔ یہ قانون مستقبل میں ہجومی تشدد جیسے واقعات کو روکنے اور اس طرح کا جرم کرنے والوں کے دلوں میں خوف پیدا کرے گا، جو خوف گزشتہ حکومت میں کم تھا۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد ایسے واقعات میں کمی آئے گی۔'
اس بل میں ہجومی تشدد کے قصور واروں کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس بل میں مجرم کو سزائے موت سے لے کر عمر قید کی سزا دینے کا التزام ہے۔ بل میں متاثرہ کی موت کی صورت میں مجرم پر کم از کم 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کرنے کا بھی التزام ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مغربی بنگال اور راجستھان کی قانون ساز اسمبلی پہلے ہی اس طرح کا بل پاس کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: مغربی بنگال: ہجومی تشدد کے خلاف قانون