ETV Bharat / bharat

مولانا ابوبکر قاسمی کے انتقال پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار تعزیت - تنظیم کے استحکام پر شب و روز کام

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ اور قاضی شہر رانچی مولانا ابوبکر قاسمی نے مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔

Jamiat Ulama e Hind
جمعیۃ علماء ہند
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:40 PM IST

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ اور قاضی شہر رانچی مولانا ابوبکر قاسمی کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نے گہرے قلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم جمعیۃ علماء ہند کے بے لوث خادم تھے۔ ان کو جمعیۃ علماء ہند سے مچھلی اور پانی جیسا رشتہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں تنظیم کے استحکام پر شب و روز کام کررہے تھے۔ موجودہ ٹرم میں مختلف اضلاع میں انھوں نے تنظیم کی تشکیل نو کی ذمہ داری ادا کی، سال گزشتہ رانچی میں کورونا کے الزام میں گرفت میں آئے تبلیغی جماعت کے احباب کی انھوں نے بے مثال خدمت انجام دی۔ ان کی وفات سے ریاست میں تنظیمی سطح پر بالخصوص اور ملی سطح پر بالعموم بڑا خلاپیدا ہوا ہے۔

صدر جمعیۃ علماء ہند نے مولانا مرحوم کے جملہ اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی ہے اور دعاء گو ہیں کہ اللہ رب العزت مولانا مرحوم کو درجات علیا سے سرفراز کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء کے جمیع احباب سے گزارش ہے کہ مولانا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ اور قاضی شہر رانچی مولانا ابوبکر قاسمی نے مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔ وہ اکسٹھ سال کے تھے، مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند سے فارغ التحصیل تھے، اس کے بعد رانچی یونیورسٹی سے ایم اے اور گولڈ میڈلسٹ ہوئے۔ تقریبا 40سالوں سے جامعہ حسینیہ کڈرو رانچی میں استاذ حدیث و فقہ تھے۔ وہ شہر رانچی کے رجسٹرڈ قاضی تھے، نیز محکمہ شرعیہ امارت شرعیہ ہند کی طرف سے بھی قضا کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر مسلموں کو بھی راش کٹ تقسیم

مولانا نے 13/ اپریل کو مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا، نماز جنازہ آج (14/اپریل کو) مولانا اسرارالحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی امامت میں ادا کی گئی اور رانچی کے قبرستان میں تدفین ہوئی۔مولانا مرحوم اصلاً بھیروا بسفی بلاک ضلع مدھوبنی بہار کے رہنے والے تھے۔

دریں اثناء آج بعد نماز ظہر دفتر جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی میں مولانا مرحوم کے لیے ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں دفتر جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران اور اسٹاف شریک ہوئے۔ اس موقع جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی صاحب کی صحت یابی کے لیے دعائے یونس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.