مشہور چارہ بدعنوانی کیس میں سزایافتہ بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت والی درخواست پر آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے مزید وقت کا مطالبہ کیا جس کے بعد عدالت نے سی بی آئی مزید مہلت دیتے ہوئے اس کیس کی سماعت کے لیے 27 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں لالو پرساد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سی بی آئی نے لالو پرساد کی ضمانت کی درخواست پر اپنا جواب پیش کرنے کے لیے عدالت سے وقت کا مطالبہ کیا، جس کے بعد عدالت نے سی بی آئی کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لالو جیل میں ہی رہیں گے، ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی
لالو پرساد کی جانب سے دمکا ٹریزری سے غیر قانونی طور پر نکاسی کے کیس جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت کو بتایا ہے کہ ان کو دی گئی سزا کا نصف کے برابر ہو گئی ہے اس لیے انہیں ضمانت دی جائے۔