جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو ہندواڑہ سے جیش محمد کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ پولیس، آرمی اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے ذریعہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔ JeM Militant Arrested
پولیس کے مطابق راجوار علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی، ہندواڑہ پولیس نے 21 آر آر اور 92 بلین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر سلطان پورہ پل پر ایک مشترکہ ناکہ قائم کیا۔
پولیس نے بتایا کہ "پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کے دوران ایک مشتبہ شخص نے ناکہ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔ اس دوران ناکہ پارٹی نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں:۔ 10JeM Associates Arrested in JK: جیش محمد سے روابط کے الزام میں دس افراد گرفتار
پولیس نے اس کے قبضے سے ایک پستول مع میگزین اور پستول کے پانچ راؤنڈ برآمد کئے۔ اس نے اپنا نام عبید بشیر وانی بتایا جو کہ میدان پورہ، لولاب کپواڑہ کا رہنے والا ہے۔
پولیس نے کہا کہ "اس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہاں اس علاقے میں حملہ کرنے آیا ہے۔ شدت پسند تنظیم جیش محمد کا ہائبرڈ عسکریت پسند ہونے کے سبب وہ سرحد پار اپنے پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر کام کر رہا تھا"۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔