ETV Bharat / bharat

'دہلی میں ہوئے پر تشدد جھڑپ کے پیچھے کانگریس اور خالصتانی'

جے ڈی یو کے رکن پارلیمان مہابالی سنگھ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہی پارٹی کسانوں کے زرعی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کو ہوا دینے کا کام کر رہی ہے۔

'دہلی میں ہوئی پر تشدد جھڑپ کے پیچھے کانگریس اور خالصتانی'

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 1:29 PM IST

بہار کی حکمراں جماعت جے ڈی یو کے رکن پارلیمان مہا بلی سنگھ دہلی میں ہوئے پرتشدد جھڑپوں کے لیے کانگریس اور خالصتانی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، مہا بلی سنگھ ضلع روہتاس کے کاراکاٹ سے جے ڈی یو کے رکن پارلیمان ہیں۔

دہلی کے لال قلعے پر ہوئی ہنگامہ آرائی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کانگریس کی سازش ہے اور پنجاب کے خالصتان نواز شرپسندوں کو آگے بڑھاتے ہوئے کسانوں کے نام پر سب کچھ کیا گیا۔

'دہلی میں ہوئی پر تشدد جھڑپ کے پیچھے کانگریس اور خالصتانی'

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران مہابلی سنگھ نے کہا کہ کانگریس زرعی قانون کے خلاف کسانوں کی تحریک کو تیز کرنے کا کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں اس قانون کو لانے کا وعدہ کیا ہے، لیکن کانگریس جو اپنے اصولوں سے ہٹ چکی ہے وہ اب مودی حکومت کی مخالفت کے نام پر ملک کو گمراہ کررہی ہے۔

جے ڈی (یو) کے رکن پارلیمان نے کہا کہ آج بہار میں وزیر اعظم نریندر مودی اور نتیش کمار ترقی کی جو جہت طے کررہے ہیں، ایسی صورتحال میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس ایشوز کی کمی ہوگئی ہے، آزادی کے بعد سے اب تک جو کسانوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کرتے تھے، آج وہی لوگ کسانوں کو آگے رکھ کر گھناؤنی سیاست کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.