مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے ورچول پروگرام میں کیرلہ کے کاپڑ، گجرات کے شیوراج پور، دیو کے گھرگلا، کرناٹک کے کاسرکوڑ اور پڈوبیری، آندھراپردیش کے روشی کونڈا، اوڈیشہ کے گولڈن اور انڈمان ونکوبار کے رادھ نگر کے ساحل پر 'بلیو فلیگ' لہرایا۔
اس پروگرام میں وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت بابل سپریو اور وزارت کے متعدد اعلی عہدیدار بھی شامل تھے۔ ان ساحلوں کو 'فاؤنڈیشن فار انوائرمنٹ ایجوکیشن ان ڈنمارک' کے ذریعہ گذشتہ 06 اکتوبر کو بین الاقوامی بلیو فلیگ سرٹیفیکیٹ ملاتھا۔اس کا اعلان ڈنمارک کے کوپن ہیگن میں ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا۔
آپ کو بات دیں کہ' بلیو فلیگ سرٹیفیکیٹ ان سمندری ساحلوں کو دیا جاتا ہے جو صاف ستھری اور عوامی سہولیات کے 33 معیاروں پر پورا اترتے ہیں۔ وزیر ماحولیات نے کہا کہ' آئندہ تین چار برسوں میں مزید ایک سو ساحل سمندر کو 'بلیو فلیگ' کی سطح کا بنایا جائے گا۔ اس کے لئے ہر شخص کو ساحلوں کے اردگرد صفائی رکھنی ہوگی۔
ساحلوں کی صفائی ستھرائی کو ایک عوامی تحریک کی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں زیادہ تر سیاحت ساحل پر ہوتی ہے۔ ساحل سمندر کو بلیو فلیگ کا درجہ مل گیا تو زیادہ تعداد میں سیاح وہاں آئیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت جدید تکنیک کی مدد سے ترقی کی راہ پر گامزن
پرکاش جاوڈیکر نے آج آٹھ ساحلوں پر ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی جس پر آج بلیو فلیگ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ساحل اچھے ساحلی ماحول کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔