ETV Bharat / bharat

Jashn-E-chiragan Ceremony درگاہ حضرت نظام الدین میں جشن چراغاں کا آغاز - دہلی میں جشن چراغاں

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں مسلم راشٹریہ منچ کے قومی صدر اور آر ایس ایس کے 'پرچارک' اندریش کمار نے 719 دیے جلاکر جشن چراغاں کا آغاز کیا۔ Jashn-E-chiragan Ceremony

درگاہ حضرت نظام الدین میں جشن چراغاں کا آغاز

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 10:42 PM IST

دہلی: ملک بھر میں 26 اکتوبر کو دیوالی منائی جائے گی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دیوالی کے موقع پر پورا ملک روشنیوں میں نہایا ہوا نظر آئے گا۔ ملک کے ہر حصے میں دیوالی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اس خاص موقع کے پیش نظر دیوالی سے تین دن قبل دھنتیرس کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ شریف کو روشنیوں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ Jashn-E-chiragan Ceremony

درگاہ حضرت نظام الدین میں جشن چراغاں کا آغاز

دراصل آج شام کو مسلم راشٹریہ منچ دہلی کی طرف سے درگاہ شریف کو 719 دیوں سے سجا کر خصوصی دعا کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مسلم راشٹریہ منچ کے قومی صدر اور آر ایس ایس کی مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر اندریش کمار نے درگاہ حضرت نظام الدین میں حاضری دی اور دیے جلا کر جشنِ چراغاں کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس دیوالی کا خاص پیغام درگاہ پر چراغ جلا کر سماج میں پھیلی نفرت کے بیجوں کو جلانا ہے اور ہر اُس گھر میں روشنی کرنا ہے، جہاں اندھیرا ہے۔ منج کے ریاستی کنوینر حافظ محمد صابرین نے کہا کہ ہماری پُر زور کوشش ہے کہ ہندو مسلم اتحاد قائم ہو، امن و بھائی چارہ عام ہوں کیونکہ ملک میں پھیلی مذہبی منافرت کا خاتمہ ضروری ہے۔ محمد صابرین نے بتایا کہ دیے روشنی کی علامت ہیں، جس طرح سے دیا اندھیرے کو دور کرتا ہے، اسی طرح ہمیں امید ہے کہ اس جشن چراغاں کی مناسبت سے ملک میں غیر تعلیم یافتہ افراد، تعلیم یافتہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Jashn e Eid Milad Un Nabi سنتوں پر چلنا ہی نبی پاکﷺ سے سچی عقیدت، سیرت کمیٹی کے صدر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.