بیدر: کرناٹک کے یادگیر ضلع کے حلقہ اسمیلی گرمٹکل میں منعقدہ جنتادل سیکولر پارٹی کے یاترا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر اعلی و جنتا دل سیکولر پارٹی کے قائد کمار سوامی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں امیر اور امیر ہو رہا ہے اور غریب اور غریب ہی رہا ہے۔ یاد گیر ضلع انتہائی پسماندہ ضلع ہے، یہاں کی غریب عوام کو روزی روٹی کیلئے بینگلور کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ بینگلور میں مزدوری کرتے ہیں، اگر عوام اس بار جنتادل سیکولر پارٹی کو کھل کر سپورٹ کرتی ہے تو ہماری حکومت کئی ایک ترقیاتی کام انجام دے گی، اس لئے میں ریاست کے عوام سے اپیل کرتا ہوں ریاست میں خوشحالی اور ترقی کیلئے جنتادل سیکولر پارٹی کو اقتدار میں لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اگر اقتدار میں آتی ہے تو تمام گرام پنچایتوں میں ایل کے جی سے علاقائی زبان اور انگریزی میڈیم اسکول شروع کئے جائیں گے۔ تمام گرام پنچایتوں میں دوا خانے شروع کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کسان کے لڑکی کی شادی پر دو لاکھ روپے دئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی ترقی کیلئے گرمٹکل سے شرن گوڑا کند کور کو اس بار بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔
وہیں اس موقع پر بیدر جنوب رکن اسمیلی و سابق ریاستی وزیر بنڈ پا قاسم پور نے کہا کہ اگر جنتادل (یس) ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو تلنگانہ حکومت کی طرز پر کسانوں کو ایک ایکڑ زمین پر دس ہزار روپے سالانہ دئے جائیں گے جبکہ دس ایکڑ زمین پر ایک لاکھ دئے جائیں گے۔ پڑوسی ریاست تلنگانہ سے کے حلقہ نارئن پیٹ کے رکن اسمبلی راجیندر ریڈی نے کہا کہ نارئن پیٹ اور گرمٹکل بالکل قریب رہنے سے یہاں کی عوام ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں شریک رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتاٹک سرحد پر رہنے والی عوام کا مطالبہ ہے تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر کے کئی عوامی اسکیمز کرناٹک میں بھی قائم کئے جائے۔ رکن اسمیلی ناگن گوڑا کند کور نے کہا کہ 2018 میں جس طرح گرمٹکل کی عوام نے مجھے منتخب کر کے اسمبلی بھیجا ہے، میں امید کرتا ہوں اس بار 2023 میں یہاں کی عوام میرے فرزند شرن گوڑا کو بھاری اکثریت سے جیتائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Protest Against T Raja in Yadgir یادگیر میں ٹی راجہ کے خلاف احتجاج
اس موقع پر حلقہ اسمبلی گرمٹکل سے جنتادل (ایس) کے امیدوار شرن گوڈا نے بھی پروگرام سے خطاب کیا، اس سے قبل شاندار ریالی کے ذریعے کمار سوامی کو جلسہ گاہ تک لایا گیا اور جگہ جگہ عوام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ضلع رائچور کے تعلقہ مانوی کے رکن اسمیلی، یادگیر ضلع جنتا دل (ایس) صدر چنپا موسمبی، ضلع اقلیتی سیل صدر محمد انصار الدین، مہلا مورچہ ضلعی صدر ناگرتنا انپور، اور کئی سیاسی قائدین شہ نشین پر موجودہ تھے۔