ETV Bharat / bharat

یادگیر میں جنتادل سیکولر پارٹی کا احتجاج - subash chowk

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلع جنتادل سیکولر پارٹی کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

یادگیر میں جنتادل سیکولر پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 3:04 AM IST

یہ احتجاجی ریلی شہر کے سبھاش چوک سے ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی گئی جس میں پارٹی کے کئی کارکنان اور سینئر قائدین نے شرکت کی۔ اس ریلی میں ایڈوکیٹ ناگ رتنا ، موسبی چنپا ، وشواناتھ ، ہنمے گوڈا ، انصار الدین و دیگر شامل ہیں۔

یادگیر میں جنتادل سیکولر پارٹی کا احتجاج

اس موقع پر جنتادل سیکولر پارٹی کے سینئر رہنما وشواناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی صدر کمارا سوامی کے احکام پر ضلع یادگیر کی جنتادل سیکولر پارٹی کے جانب سے ملک میں پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف شہر کے سبھاش چوک سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کے توسط سے ایک یاداشت ریاستی وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کو روانہ کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے سبب کھانے کے تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس لیے مرکزی و ریاستی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرول ڈیزل ، پکوان گیس ، پکوان کے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جلد از جلد قابو میں لائے تاکہ عام لوگوں کو راحت نصیب ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.