ETV Bharat / bharat

'مضبوط خاندان ہی مضبوط سماج کی بنیاد ہے' - jamaat islami hind

"مضبوط خاندان-مضبوط سماج" مہم کے تحت جماعت اسلامی ہند ہریانہ نے میوات کے شکراوہ گاؤں میں خواتین کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔

jamaat islami hind conduct special programme on family life
'مضبوط خاندان ہی مضبوط سماج کی بنیاد ہے'
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 1:12 PM IST

جماعت اسلامی ہند کے ذریعہ مضبوط خاندان مضبوط سماج کے عنوان سے ملک گیر مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت میوات کے شکراوہ گاؤں میں خوایتن کے لیے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مہم کی نیشنل کنوینر شائستہ رفعت نے کہا کہ خاندان معاشرے کی انتہائی اہم اکائی ہے جو سماج کے پھلنے پھولنے، اسکی بقاء و تحفط اور اس کے ڈھانچے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

'مضبوط خاندان ہی مضبوط سماج کی بنیاد ہے'

انھوں نے کہا کہ اسلام ایک خوبصورت، سادہ، عملی اور فطری و متوازن خاندانی نظام دیتا ہے جس میں ہر فرد بوڑھا، بچہ، مرد اور عورت سب محفوظ ہیں۔ لیکن اکثر خاندان اللہ کے دین کے مطابق معیار مطلوب کو نہیں پہنچتے ہیں۔

جہیز لینے کے مختلف طریقے، شادیوں کی تقریبات میں فضول خرچی، مہر کو نظر انداز کرنا، بیواؤں کی شادی کا مشکل ہونا، خواتین کو وراثت میں حصہ اور ان کے مالی حقوق کو پوری طرح ادا نہ کرنا، لڑکے لڑکیوں کی پرورش میں امتیاز برتنا جیسی خرابیاں ہماری زندگی کو بوجھ بنا رہی ہیں۔

رشتوں کی برقراری یعنی صلہ رحمی جس پر اسلام نے بہت زیادہ زور دیا ہے اس کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔

پروگرام کے بعد شائستہ رفعت، جماعت اسلامی ہریانہ کے انچارج محمد اشتیاق اور معاون سیکریٹری محمد نیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شعبہء خواتین، جماعت اسلامی ہند نے اس مسئلہ کی نزاکت کو محسوس کیا ہے اور ایک مہم "مضبوط خاندان مضبوط سماج" 19 تا 28 فروری 2021 چلانے کا فیصلہ کیا جسکے اغراض و مقاصد یہ ہیں

  • لوگوں میں قرآن و حدیث کی تعلیمات کو جاننے اور خاندانی زندگی کو ان کے مطابق بنانے کا شعور پیدا کرنا.
  • اسلامی قدروں اور اخلاقیات کو اپنی شخصیت کا حصہ بنانے پر ابھارنا
  • اسلامی خطوط پر سماجی زندگی کی تعمیر اور تربیت کرنا
  • امت کے اندر اپنے داعی امت ہونے کا شعور پیدا کرنا اور اپنے خاندان کو مثالی بنانے پر آمادہ کرنا۔

اسی سلسلے میں حلقہ ہریانہ نے بھی بہت سے پروگرامز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:خواجہ غریب نوازؒ کا 809 واں عرس تصاویر کے آئینے میں

جن میں گیٹ ٹو گیدر، پڑوسیوں سے ملاقات، اسی موضوع کی مناسبت سے مختلف موضوعات پر خواتین و لڑکیوں کے مقابلے، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی میرٹل کونسلنگ، ملکی و عالمی سطح کے روزانہ آن لائن پروگرام، سماجی و مذہبی شخصیات کو خطوط کی ترسیل، کارنر میٹنگ، ڈرائنگ روم میٹنگ، ٹی پارٹی، پینل ڈسکشن جیسے دسیوں پروگرام شامل ہیں۔

آج کے پروگرام میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس مہم کی کل ہند کنوینر محترمہ شائستہ رفعت و محترمہ عائشہ منور نے شرکت کی۔

انہوں خواتین کو اسی موضوع کے تحت خاندان کو مضبوط بنانے میں خواتین کے کردار کی طرف متوجہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.