ETV Bharat / bharat

Jamaat e Islami on Bhiwani Incident جماعت اسلامی ہند نے بھیوانی میں ہوئے نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 8:10 PM IST

ہریانہ کے بھیوانی میں ہوئے دو نوجوانوں کے قتل کی جماعت اسلامی ہند نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بھیوانی، ہریانہ میں گؤرکھشکوں کے ذریعہ جنید اور ناصر کو مارنے، پیٹ، اغوا، قتل اور جلانے کے بہیمانہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔'

جماعت اسلامی ہند نے بھیوانی میں ہوئے نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے بھیوانی میں مبینہ طور پر گؤر کھشکوں کے ہاتھوں جنید اور ناصر (گوپال گڑھ، بھرت پور-راجستھان کے رہائشی) کے قتل کی مذمت کی ہے اور غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں جے آئی ایچ کے نائب صدر نے کہاکہ 'ہم بھیوانی، ہریانہ میں گؤرکھشکوں کے ذریعہ جنید اور ناصر کو مارنے، پیٹ، اغوا، قتل اور جلانے کے بہیمانہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق دونوں کو پہلے 8 سے 10 افراد نے بری طرح زدوکوب کیا اور پھر حملہ آوروں نے اغوا کر لیا۔ مقتولین کے اہل خانہ نے قتل اور اغوا کے لیے بجرنگ دل کے ارکان اور دیگر گؤ رکھشکوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhiwani Charred Bodies اشوک گہلوت نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا

جماعت اسلامی ہند کا خیال ہے کہ تشدد کے اس طرح کے لرزہ خیز واقعات امن و امان کی صورت حال میں بگاڑ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ معاشرے میں فرقہ پرست اور سماج دشمن عناصر کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی سزا نہیں دی جائے گی اور وہ اپنے سیاسی آقاؤں کے کہنے پر کسی خاص برادری کے افراد کو تشدد اور دھمکانے کے لیے آزاد ہیں۔ ہم اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اس سلسلے میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے بیان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس جرم کے مرتکب افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی ہند کے عہدیداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کا ایک وفد جلد ہی بھرت پور اور بھیوانی کا دورہ کرے گا اور متعلقہ حکام اور پولیس افسران سے ملاقات کرے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.