ETV Bharat / bharat

Jallikattu مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز - جلی کٹو

اتوار کو مدورائی کے پالامیدو میں جلی کٹو مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کھیل میں بہترین کارکردگی کرنے والوں کو مناسب انعامات سے نوازا جائے گا۔ Jallikattu start in Madurai

مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز
مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 1:08 PM IST

مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز

مدورائی: ریاست تملناڈو کے ضلع مدورائی کے پالامیدو میں جلی کٹو مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس مقابلے میں تین سو 35 بُل فائٹرز سو سے زیادہ بیلوں کو پکڑیں گے۔ کھلاڑیوں کے حلف اٹھانے کے بعد مقابلہ شروع ہوا۔ ہر راؤنڈ میں 25 کھلاڑی ہوتے ہیں اور ہر 45 منٹ میں ایک بار ایک راؤنڈ کھیلا جاتا ہے۔ سب سے پہلے پالامیدو مندروں سے تعلق رکھنے والے بیلوں کو گیٹ سے چھوڑا جاتا ہے۔ پھر مقابلے میں شریک بیلوں کو گیٹ سے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور تمل ناڈو کے وزیر کھیل ادھیانیدھی اسٹالن کی جانب سے بہترین کھلاڑی کو ایک کار اور بہترین بیل کے مالک کو موٹر سائیکل دی جائے گی۔ النگنالور سے پون کمار کی جانب سے پالامیدو جلی کٹو میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بیل کو ایک گائے اور بچھڑے سے نوازا جائے گا۔

مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز
مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز

اسی طرح مقابلے میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں اور بہترین بیلوں کو موٹر سائیکل، سونے کا سکہ، لیپ ٹاپ، ککر، ایل ای ڈی ٹی وی، فریج، بیڈ میٹریس، سائیکل اور بیورو جیسے انعامات دیے جائیں گے۔ آج مقابلہ کا پہلا دور ختم ہوا۔ اس میں راجہ نے سات بیلوں کو پکڑ کر پہلا مقام حاصل کیا، اروند نے چھ بیلوں کو پکڑ کر دوسرا اور اجیت کمار نے تین بیلوں کو پکڑ کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس مقابلے کے لیے ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل 160 رکنی میڈیکل ٹیم، چھ موبائل میڈیکل ٹیم، 15 ایمبولینسز، 60 رکنی ویٹرنری ٹیم، جانوروں کی ایمبولینس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیاں تیار رکھی گئی ہیں۔

مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز
مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز

مزید پڑھیں: پالا میڈو، میں جَلّی کٹُّوکےمقابلے

واضح رہے کہ پونگل تہوار کے دوران خاص طور پر تمل ناڈو میں مویشیوں کی پوجا کی جاتی ہے، جس میں جلی کٹو کے نام سے ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ جلی کٹو کھیل میں ایک بیل کو بھیڑ کے درمیان چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس کھیل میں وہاں موجود کھلاڑی بیل کو پکڑ کر قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قبل ازیں ضلع انتظامیہ نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ گائیڈ لائن کے مطابق بیلوں کو کنٹرول کرنے والوں کو دو ڈوز کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنی تصویر ضلع کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔ کووڈ منفی سرٹیفکیٹ جلی کٹو تقریب سے دو دن پہلے پیش کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ جلی کٹو میں بیل لانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ پر رجسٹری کریں۔ بیل کے ساتھ مالک اور اس کے معاون سمیت دو افراد جا سکتے ہیں۔ انہیں ڈبل ڈوز سرٹیفکیٹ اور کوویڈ منفی سرٹیفکیٹ لانے کو بھی کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.