ETV Bharat / bharat

بھارت اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات تذبذب کی وجہ ملتوی - یوروپی یونین

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لئے بات چیت، گروپ بندی اور ہچکچاہٹ کے سبب پچھلے چھ برس سے رکی ہوئی ہے۔

بھارت اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات تذبذب کی وجہ ملتوی

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 11:17 AM IST

وزیر خارجہ ایس جیشنکر نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ ایف ٹی اے کے مذاکرات تذبذب کی وجہ نہیں ہورہے ہیں۔

امریکہ کے ساتھ بھارت کےتعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر جیشنکر نے کہا کہ اس میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مابین ساختی ارتباط موجود ہے۔

وزیر خارجہ ایس جیشنکر نے جمعہ کے روز کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لئے

بات چیت گروپ بندی اور ہچکچاہٹ کے سبب پچھلے چھ برس سے تعطل کا شکار ہے۔

ایف ٹی اے کے لئے بات چیت مئی 2013 سے تعطل کا شکار ہے۔ جب دونوں فریق اہم معاملات پر خاطر خواہ خامیوں کو دور کرنے میں ناکام رہے تھے، جس میں آئی ٹی سیکٹر کے لئے ڈیٹا سیکیورٹی کی حیثیت بھی شامل ہے۔

ایک آن لائن انٹر ایکٹو اجلاس کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ایف ٹی اے کے خلاف بھارت کے تحفظات کی وجہ سے بات چیت رک گئی ہے تو جیشنکر نے اسے مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ"یہ اصول کا سوال نہیں ہے۔ آزادانہ تجارت کے معاہدے یا ترجیحی تجارت کے معاہدوں کے خلاف بھارت کے پاس اصولی طور پر کچھ نہیں ہے۔"

جون 2007 میں شروع ہونے والے، مجوزہ معاہدے کے لئے مذاکرات میں بہت سی رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں کیونکہ دونوں فریقوں میں اہم امور پر بڑے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

"2014 میں حکومت تبدیل ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے یورپی یونین کو پیش کش کی تھی کہ وہ مذاکرات کے عمل کو بحال کرنا چاہتا ہے۔ در حقیقت ، یہ یورپی یونین ہی ہے جس نے 2014 سے یہ موقف اختیار کیا کہ ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ ہماری دوسری ترجیحات ہیں ، ہمیں نہیں معلوم کہ ہم تیار ہیں یا نہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:بھارتی نژاد افریقی مسلمان جوڑے کی نمایاں خدمات کا اعتراف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.