دہلی: سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جہانگیر پوری تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ قومی دارالحکومت کے جہانگیرپوری علاقے میں ہفتہ کو ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران جھڑپیں ہوئیں، جس میں آٹھ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کو جہانگیرپوری تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ Jahangirpuri Violence: Amit Shah Directs Delhi Police To Take Strict Actionetv
دہلی کے پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے پیر کو کہا کہ تشدد کے سلسلے میں اب تک دو مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جھڑپوں کی تفتیش کرائم برانچ کو سونپی گئی ہے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے 14 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
چار فارنسک ٹیموں نے بھی شواہد جمع کرنے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ استھانہ نے کہا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (IFSO) یونٹ کو ڈیجیٹل شواہد کا مکمل اور تفصیلی تجزیہ کرکے کیس میں ملوث افراد کی شناخت کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور اس کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔