ETV Bharat / bharat

Chhattisgarh IED Explosion: چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکہ میں آئی ٹی بی پی کا ایک افسر ہلاک

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 2:10 PM IST

نارائن پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدانند کمار نے بتایا کہ "اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال ضلع کے رہنے والے اے ایس آئی راجندر سنگھ پیر کو ماؤنوازوں کے ایک ہائی پریشر آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔"

چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکہ میں آئی ٹی بی پی کے ایک افسر موت

پولس نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں ماؤنوازوں کی طرف سے آئی ای ڈی کے دھماکے میں انڈو تبت بارڈر پولس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کا افسر ہلاک ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ آئی ٹی بی پی کے سونپور کیمپ سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ نارائن پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدانند کمار نے بتایا کہ "اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال ضلع کے رہنے والے اے ایس آئی راجندر سنگھ پیر کو ماؤنوازوں کے ایک ہائی پریشر آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔"

اس دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل مہیش بھی زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے ریاستی دارالحکومت رائے پور لے جایا جائے گا۔

یہ دھماکہ پیر کی صبح 8:30 بجے اس وقت ہوا جب 53 بٹالین آئی ٹی بی پی کی ایک کمپنی سونپور اور دھونڈاریبیڈا گاؤں کے درمیان گشت کر رہی تھی۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.