ETV Bharat / bharat

Israeli Cops Attack Palestinian اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر حملہ کیا، درجنوں نمازی زخمی - مسجد اقصیٰ

اسرائیلی پولیس نے آج علی الصبح مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا، جس کے سبب درجنوں فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ Israeli cops attack Palestinian worshippers at Al Aqsa mosque

اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر حملہ کیا
اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر حملہ کیا
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 1:42 PM IST

یروشلم: فلسطین کے دارالحکومت یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد اقصیٰ کے ہال میں بدھ کی علی الصبح کو اسرائیلی پولیس نے نماز کے دوران حملہ کرکے درجنوں فلسطینی نمازیوں کو زخمی کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں کئی مہینوں سے کشیدگی عروج پر ہے۔ تاہم مذہبی تہواروں ( رمضان اور پاس اوور ) کے سبب تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بتادیں کہ جس طرح رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اسی طرح پاس اوور یہودیوں کے لیے مقدس ہے۔ اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ 'فساد' کا جواب دے رہے تھے۔ فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے زبردست طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے سبب کئی نمازی زخمی ہو گئے۔

  • فرقعات وألعاب نارية لإشعال مسجد الاقصى وتدنيسه.
    بالصورة المخطط الفلسطيني لإشعال مسجد الاقصى pic.twitter.com/2Su9yz4gsV

    — إيدي كوهين אדי כהן 🇮🇱 (@EdyCohen) April 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک فلسطینی بزرگ خاتون نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ میں ایک کرسی پر بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کر رہی تھی، اس دوران مجھے سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ میں نے دیکھا کہ اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر اسٹن گرینیڈ پھینکے، ان میں سے ایک میرے سینے پر لگا۔ اس واقعے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر اسرائیلی پولیس کو مسجد میں فلسطینیوں کو لاٹھیوں اور رائفلز کے بٹوں سے مارتے ہوئے دکھایا گیا، وہ مسلسل نمازیوں پر رائفلز کے بٹوں سے حملہ کر رہے ہیں اور نمازیوں کی چیخ و پکار کی آواز آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد پر گیس بموں کے ساتھ صوتی دستی بموں سے حملہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں کو زدوکوب کیا۔اس حملے میں شدید زخمی ہونے والے نمازیوں کی تعداد غیر یقینی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Israeli Forces killed Palestinians اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں رواں برس اٹھاسی فلسطینی جاں بحق

فلسطینی شہری ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس ان کے طبی عملے کو الاقصیٰ مسجد میں جانے سے روک رہی ہے۔ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں کئی مہینوں سے کشیدگی برقرار ہے، اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان اور پاس اوور کے تہوار ایک ساتھ ہونے سے مزید تشدد کے خدشات کو ہوا ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.