ETV Bharat / bharat

'حماس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا' - غزہ پر حملہ فلسطین پر حملہ

بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین 10 دن کی شدید لڑائی کے بعد نیتن یاہو سے دن کے اختتام پر 'ڈی اسکیلیشن' کا مطالبہ کیا تھا۔

'حماس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا'
'حماس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا'
author img

By

Published : May 20, 2021, 2:08 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ 'وہ حماس کے خلاف آپریشن کو اس وقت تک جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں جب تک کہ اس کا مقصد پورا نہیں ہوتا ہے۔' اس کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں عداوتوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کے روز اپنے دفتر سے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 'وہ امریکی صدر کی حمایت کی بہت تعریف کرتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اسرائیل امن اور سلامتی واپس لانے کے لئے آگے بڑھے گا۔'

قبل ازیں بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین 10 دن کی شدید لڑائی کے بعد نیتن یاہو سے دن کے اختتام پر 'ڈی اسکیلیشن' کا مطالبہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ، مغربی کنارے اور اسرائیل میں اب تک 256 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 69 بچے اور ایک اسرائیلی فوجی بھی شامل ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

او سی ایچ اے نے بتایا کہ غزہ میں 219 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 63 بچے بھی شامل ہیں۔ مغربی کنارے میں 25 فلسطینیوں کی ہلاکت میں چار بچے بھی شامل تھے۔ اسرائیلی ذرائع نے دو بچوں اور ایک فوجی سمیت 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ژنہوا کی خبر کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہیں، خاص طور پر مغربی کنارے اور غزہ میں۔ غزہ میں چھ اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کے نو بنیادی مراکز کو بند کر دیا گیا ہے۔

او سی ایچ اے کے مطابق فضائی حملے سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے غزہ کی مرکزی لیباریٹری میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ روک دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر سرکاری تنظیم کے اسپتال بھی کام نہیں کر پارہے ہیں۔

او سی ایچ اے نے بتایا کہ فیڈر لائن خراب ہونے کی وجہ سے غزہ میں اوسطاً تین سے چار گھنٹے تک بجلی کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے پیر تک غزہ میں 74 ہزار افراد کو الیکٹرانک واؤچر دینے کی اطلاع دی۔

او سی ایچ اے کے پارٹنرز گھروں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں اور مرمت کی امداد کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.