ETV Bharat / bharat

Building Collapsed In Gorakhpur اسلامیہ کالج کی زیر تعمیر عمارت کی چھت کرنے سے مزدور کی موت

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 8:41 AM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسلامیہ کالج آف کامرس گورکھپور کی عمارت کی چھت گرنے کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ان کے مناسب علاج کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ Under construction building collapsed one labour died

اسلامیہ کالج کی زیر تعمیر عمارت کی چھت کرنے سے مزدور کی موت

گورکھپور: ریاست اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں بدھ کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کوتوالی علاقہ کے بخشی پور میں واقع اسلامیہ کالج آف کامرس گورکھپور کی عمارت کی چھت کا ملبہ گرگیا جس کے سبب ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو باہر نکال لیا۔ وہیں اس واقعہ میں زخمی ایک مزدور کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ ریسکیو آپریشن تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔Islamia college of commerce under construction building collapsed one labour died

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسلامیہ کالج آف کامرس گورکھپور کی عمارت کی چھت گرنے کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ان کے مناسب علاج کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر امدادی کام کو جنگی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت دی ۔

مزید پڑھیں:۔ Building Collapse In Boriwali ممبئی میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم

بخشی پور کے اسلامیہ کالج آف کامرس میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے متعلق حادثے کی تحقیقات کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے میونسپل مجسٹریٹ کی صدارت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں سٹی مجسٹریٹ کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، پراونشل بلاک اور ایگزیکٹیو انجینئر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، کنسٹرکشن بلاک بلڈنگ شامل ہیں۔ واقعہ کی تفصیلی انکوائری کرنے کے بعد کمیٹی کو قصورواروں کا تعین کرتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.