ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے امبانی خاندان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 19 نومبر 2022 کو ایشا امبانی نے اپنے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے امبانی خاندانی نے دونوں کا بچوں کا نام بھی رکھ دیا ہے بیان کے مطابق لڑکے کا نام کرشنا اور لڑکی کا نام آدیا رکھا گیا ہے۔Isha Ambani Anand Piramal Now Parents To Twins
امبانی اور پیرامل خاندان نے ملک کے عوام سے دونوں بچوں کو ایشا اور آنند پیرامل کیلئے نیک خواہشات کی اپیل کی ہے۔ نئی فیملی اپنی زندگی کے انتہائی اہم مرحلہ میں ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ایشا امبانی نے آنند پیرامل کے ساتھ 12 دسمبر 2018 کو ممبئی میں شادی کی۔ ان کی شادی کو اب بھی بھارت کی سب سے بڑی شادی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ماں اور بچے صحت مند ہیں اچھی صحت کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور خاندان اگلی نسل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: woman deliver baby inside train compartment ٹرین کے کمپارٹمنٹ میں بچے کا جنم
یو این آئی