ETV Bharat / bharat

الیکشن اور کورونا وائرس: کیا حکومت حقیقت میں سنجیدہ ہے؟ - کورونا وبا

ایک جانب حکومت کہتی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطر ناک ہے تو وہیں، وہ اُن سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں کو روکنے میں نہ صرف ناکام ہے بلکہ وہ خود بھی انتخابی ریلی کے نام پر ہجوم اکٹھا کر رہی ہے۔

Elections and Coronavirus
Elections and Coronavirus
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 7:52 PM IST

ایک جانب ملک میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں، ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی انتخابی سرگرمیاں نہیں رُک رہی ہیں جو حکومت کے ان تمام دعوؤں کی قلعی کھول رہی ہیں جس میں وہ کورونا کے تعلق سے سنجیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔

الیکشن اور کورونا وائرس

ایک جانب حکومت کہتی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطر ناک ہے تو وہیں، وہ اُن سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں کو روکنے میں نہ صرف ناکام ہے بلکہ وہ خود بھی انتخابی ریلی کے نام پر ہجوم اکٹھا کر رہی ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد اگر ہم ہسپتالوں کا جائزہ لیں یا کووڈ سینٹرز کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں تو واقعی اسے دیکھنے کے بعد رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

کورونا وبا کی وجہ سے حکومت نے اسکول اور کالجز کو تو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کے اقدام کئے گئے ہیں اور اس طرح کے کام کرکے حکومت یہ جتانا چاہتی کہ وہ کورونا وبا کی روک تھام کے لیے کتنی سنجیدہ ہے لیکن تصویر کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہی حکومت انتخابات کے نام پر ریلیاں کر رہی ہے اور ہجوم اکٹھا کرنے کا کوئی بھی موقع نہیں گنوا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.