ETV Bharat / bharat

کیا بھارت اور پاکستان کے درمیان زمینی سطح پر تعلقات بہتر ہوں گے؟ - پاکستان کے ذریعہ امن کی سمت

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستان کے ذریعہ امن کی سمت میں کام ہورہا ہے لیکن بھارت نے پاکستان کی طرف سے اس طرح کی بہت ساری شروعاتیں دیکھی ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ تعلقات میں نرمی آرہی ہے۔

India- Pak
India- Pak
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 12:26 PM IST

بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتوں کی بہتری کے لئے بھارت نے ہمیشہ کوشش کی ہے لیکن پاکستان کی جانب سے اس میں رخنہ اندازی کی جاتی ہے اور پھر تنازع پیدا ہو جاتا ہے لیکن گزشتہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاٹھ بڑھایا گیا ہے، ایسے میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اس مثبت قدم نے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بھارت اور پاکستان کے دررمیان رشتوں میں پیدا ہوئی کھٹاس ختم ہو پائے گی؟

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں ممالک کی فوج نے سرحد پر جنگ بندی پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان آرمی چیف باجوا نے بھی بھارت کے ساتھ بہتر رشتے بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے مثبت سمت میں بڑھایا گیا قدم زمینی سطح پر کتنا کامیاب ہوگا یہ آئندہ دنوں اور مہینوں میں پیش آنے والے واقعات پر منحصر کرتا ہے، جس کا مشاہدہ کرنا ابھی باقی ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستان کے ذریعہ امن کی سمت میں کام ہورہا ہے لیکن بھارت نے پاکستان کی طرف سے اس طرح کی بہت ساری شروعاتیں دیکھی ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ تعلقات میں نرمی آرہی ہے۔

سابقہ ​​بھارتی سفارتکار اور امور خارجہ کے تجزیہ کار وشنو پرکاش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کی جانب سے امن کی تجویز پیش کی گئی ہے اور وہاں طاقت فوج کے پاس ہے، یہ سبھی لوگوں کو معلوم ہے۔''

اہم بات یہ ہے کہ اس کی شروعات کسی اور نے نہیں بلکہ جنرل باجوا نے کی ہے لیکن بھارت نے پاکستان کی جانب سے اس طرح کی کئی شروعاتیں دیکھیں۔

اب بھارت کے لئے دو آپشن ہیں۔ پہلا یہ کہ تاریخ کی جانب پلٹ کر دیکھے اور سمجھے کہ پاکستان حکمت عملی کا شکار ہے یا معاشی بحران وغیرہ سے پریشان اور اسے ٹھکرا دے یا پاکستان کے اس اقدام کا خیر مقدم کرے۔

اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کہ بھارت پاکستان پر اعتماد کرے لیکن اس کا خیرمقدم کرنے میں کیا نقصان ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں اگر اس سے پانچ دن کا سکون آجاتا ہے اور جانیں بچ سکتی ہیں تو، کیوں نہیں؟ اور چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کریں، حالانکہ امکانات بہت زیادہ نہیں ہیں۔ ڈپلومیسی ناممکن کو ممکن بنانے کا فن ہے بجائے اس کے کہ شور کیا جائے، ایک موقع کیوں نہ دیا جائے، اس حقیقت کے ساتھ کہ بھارت پرامن جنوبی ایشیا کا نظریہ رکھتا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اقتصادی اور تجارتی محاذ پر پاکستان بھارت تعلقات کس طرح آگے بڑھیں گے، پرکاش نے کہا کہ ابھی تک بھارت اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات پر کوئی معاہدہ ہے۔

ایک دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میرا خیال ہے کہ ہم تاریخ کے حساب سے دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں لیکن ہم تاریخ کو نہیں بھول سکتے ہیں'۔

یہ یاد کرتے ہوئے کہ پاک آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی تقریر میں کشمیر میں نام نہاد ریفرنڈم کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ہے، تریپاٹھی نے کہا کہ مستقل طور پر پاکستان مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتا رہا ہے اور اگر اس میں تبدیلی ہوتی ہے تو خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں واحد مسئلہ اعتماد کی کمی ہے۔ خاص طور پر پاکستان کے معاملے میں اس بات کا یقین نہیں ہوسکتا۔ لہذا بھارت کو باجوہ یا عمران خان کے بیانات کو قدر کی نگاہ سے نہیں لینا چاہئے بلکہ محتاط انداز اختیار کرنا چاہئے، کیونکہ ہم نے چین کو دیکھا ہے، پاکستان نے بھی چین کے اس عمل میں مہارت حاصل کی ہے، یعنی وعدہ کرنا اور وعدہ خلافی کرنا۔ یہ سوچنا بہت قبل از وقت ہے کہ پاکستان ان طریقوں کو بہتر بنائے گا۔

پلوامہ حملے کے بعد سے ہی بھارت اور پاکستان کے مابین تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.