ETV Bharat / bharat

شاندارجیت کے بعد چنئی سپرکنگز پلے آف میں - چنئی سپر کنگز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا

آئی پی ایل -2021 سیزن کا 44 واں میچ چنئی سپر کنگز (CSK) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے چنئی سپر کنگز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس سیزن میں یہ چنئی کی 9 ویں جیت تھی۔

شاندارجیت کے بعد چنئی سپرکنگز پلے آف میں

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 5:25 AM IST

آئی پی ایل -2021 سیزن کا 44 واں میچ چنئی سپر کنگز (CSK) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے چنئی سپر کنگز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔اس سیزن میں یہ چنئی کی 9 ویں جیت تھی۔

اس کے ساتھ ہی چنئی 'پلے آف' میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، دوسری جانب حیدرآباد کو 9 ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

حیدرآباد کے اوپنر بلے باز جیسن رائے صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن بھی کچھ خاص نہ کر سکے۔ حیدرآباد پہلے جھٹکے کے بعد سنبھل نہیں سکیاور مسلسل وکٹیں گنواتی چلی گئی۔

حالانکہ وکٹ کیپر بلے باز ریدھیمان ساہا نے کچھ محتاط بیٹنگ کی۔ ساہا نے 46 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ابھیشک شرما، عبدالصمد نے 18-18 رنز کی اننگ کھیلی۔

چنئی سپر کنگز سے ریتوراج گائیکواڈ اور فاف ڈو پلیسی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے 10.1 اوورز میں 75 رنز کی شراکت کی۔ گائیکواڑ نے 38 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

اس کے بعد معین علی نے 17 رنز بنائے، جبکہ فاف ڈو پلیسی نے 36 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ چنئی نے 108 کے اسکور تک 4 وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن یہاں سے امباتی رائیڈو نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت داری کی، جس سے چنئی پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

مزید پڑھیں: Babar Azam: بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل

دھونی نے ناقابل شکست 14، رائیڈو نے 17 رنز بنائے۔ مخالف ٹیم کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.