ETV Bharat / bharat

خواتین کے لئے سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی اہم

مالی صورت حال، رسک پروفائل اور وقت پر انحصار کرتے ہوئے خواتین بروقت ترقی کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے متعدد مصنوعات کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ اس سے خواتین کو اپنی زندگی کے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی
سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 1:19 AM IST

Updated : Mar 8, 2021, 12:34 PM IST

موجودہ وقت میں خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ مختلف ممالک میں اس وقت خواتین کارپوریٹ کی دنیا میں کام کر رہی ہیں اور اس کے علاوہ کچھ کاروبار کر رہی ہیں اور کچھ کامیاب کھلاڑی ہیں۔

درمیانی طبقے میں 'ڈبل انکم' یعنی دوہری آمدنی کا معمول بننے کی وجہ سے خواتین کی ایک بڑی تعداد افرادی قوت میں شامل ہو رہی ہیں۔

خواتین کی آمدنی میں حصہ داری کے ساتھ میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے طویل مدتی اہداف اور خواہشات کو پورا کرنے کی غرض سے اپنے مالی معاملات کی منصوبہ بندی کی طرف توجہ دیں۔

درج زیل یہ وہ چار وجوہات ہیں جو آج کی خواتین کے لئے سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کو ایک اہم مقصد بناتی ہیں۔

مالی آزادی

مالی آزادی یعنی معاشی آزادی، ہر وہ عورت جو معاشی طور پر آزاد ہونے کا خواب دیکھتی ہے اسے خود کفیل ہونا چاہئے یا اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی اہلیت اختیار کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ اسے مناسب سرمایہ کاری کے منصوبے کے ساتھ اثاثوں کی اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

مالی صورت حال، رسک پروفائل اور وقت پر انحصار کرتے ہوئے خواتین بروقت ترقی کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے متعدد مصنوعات کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ اس سے خواتین کو اپنی زندگی کے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے خواتین کو اپنی زندگی کے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے

موجودہ دور میں خواتین کے بہت سے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے مقاصد ہیں۔ وہ شائد اپنا کاروبار شروع کرنا چاہیں یا پھر دنیا کے سفر کا منصوبہ بنائیں۔ ان تمام اہداف کو مناسب مالی اعانت فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جہاں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔

صحیح مالی منصوبے کے ذریعے خواتین یہ یقینی بناسکتی ہیں کہ وہ دوسروں پر ان کے خوابوں کی پشت پناہی کرنے پر انحصار کیے بغیر مطلوبہ مقررہ مدت میں اپنے اہداف کو پورا کرسکیں۔

یہ مشکل وقت میں آپ کے کام آسکتا ہے

اس میں کوئی انکار نہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ کیریئر کے وقفے لیتے ہیں۔ یہ زندگی کے مختلف مراحل میں ہوسکتا ہے، مثلاً جب خواتین کی شادی ہوتی ہے، جب ان کے بچے ہوتے ہیں یا اس وقت بھی جب ان کا شریک حیات کسی دوسرے شہر میں منتقل ہوجاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں خواتین خود کو بہتر بنانے یا مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیریئر کے دوران وقفے بھی لے رہی ہیں۔ کیریئر میں وقفے کا مطلب بھی آمدنی میں وقفہ ہے۔ اس طرح کے مراحل کے دوران، سرمایہ کاری سے ہونے والی بچت اور آمدنی کا فائدہ ہوتا ہے۔

سبکدوشی کے بعد سرمایہ کاری کا فائدہ

یہ کوئی راز نہیں ہے کہ خواتین اوسطاً مردوں سے زیادہ لمبی عمر گزارتی ہیں۔ تاہم گھریلو خواتین کے ساتھ ساتھ کام کرنے والی خواتین اکثر اپنی ریٹائرمنٹ کے دوران معاشی تحفظ کے لئے اپنے شریک حیات پر انحصار کرتی ہیں۔

لیکن سرمایہ کاری کے صحیح منصوبے سے خواتین کو نوکری سے سبکدوشی کے بعد کسی پر بھی انحصار رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ کالم ریشمہ بندا نے لکھا ہے جو بجاج الائنز لائف میں ہیڈ-اکویٹی اینڈ سینئر وائس پریزیڈینٹ-انویسٹمینٹس ہیں۔ مضمون میں ان کے اپنے خیالات ہیں۔

Last Updated : Mar 8, 2021, 12:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.