نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'بھارت ایک خود اعتماد اور خود کفیل ملک کے طور پر ابھرا ہے جو اجتماعی بہبود کے لئے مل کر کام کرنے میں یقین رکھتا ہے، لیکن کسی بھی حالت میں اندرونی معاملات میں مداخلت منظور نہیں کرے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اس کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارت کاری، اعتماد اور قائدانہ خوبیوں کو دیا، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی شبیہ کو ایک 'ایجنڈا سیٹٹر' میں تبدیل کر دیا ہے۔ Rajnath Singh on Modi Govt
انہوں نے کہا، "بھارت نے آج خود کو عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسند فطرت اور عزت و وقار کو دنیا تسلیم اور احترام کر رہی ہے۔ یوکرین سے 22,500 بھارتیوں کو نکالنے کے لیے شروع کیے گئے 'آپریشن گنگا' کا ذکر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کے روس، یوکرین اور امریکہ کے صدور کے ساتھ بات چیت کے سبب ممکن ہوسکا۔ Rajnath Singh on Operation Ganga
یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh on Jawaharlal Nehru: 'وزرائے اعظم کی پالیسیوں پر تنقید کی جاسکتی، نیت پر نہیں'
یو این آئی