راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں زخمی عسکریت پسند تبارک حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ 21 اگست 2022 کو ضلع راجوری کے نوشہرہ کے جھنگڑ سیکٹر میں فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب سے دراندازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جو ابھی بھی آرمی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ Injured Militant Tabarak Hussain Died of Cardiac Arrest
گرفتار کیے گئے درانداز نے اپنی شناخت تبارک حسین ظاہر کی تھی جو کہ سبزکوٹ گاؤں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ضلع کوٹلی کا رہائشی ہے۔ اس وقت تبارک حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان انٹیلی جنس ایجنسی کے کرنل یونس چوہدری نے بھیجا تھا جس نے انہیں 30,000 پاکستانی روپے ادا کیے تھے۔ تبارک نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دوسرے دراندازوں کے ساتھ مل کر بھارتی فارورڈ پوسٹوں کے دو/تین دنوں تک ریکی کی تھی جس کا مقصد انہیں مناسب وقت پر نشانہ بنانا تھا۔
وہیں ڈیفنس پی آر او نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم صبح سویرے جسد خاکی کو پولیس کے حوالے کر دیں گے اور اگر پاکستان اس کا دعویٰ کرتا ہے تو سول انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیسے کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Army Foils Infiltration Bid in JK نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز گرفتار