بجاج گروپ کے سابق چیئرمین راہل بجاج کا آج پونے میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 83 برس تھی Industrialist Rahul Bajaj Passes Away at 83۔ بجاج طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی موت کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنا شروع کر دیا۔
راہل بجاج نے بجاج گروپ کو پانچ دہائیوں میں نمایاں مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 10 جون 1938 کو کولکاتا میں پیدا ہوئے۔ راہل بجاج نے اقتصادیات اور قانون میں اپنی ڈگری مکمل کی۔ ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کیا۔
راہل بجاج نے بجاج آٹو میں سنہ 1968 میں بطور ایگزیکٹو آفیسر شمولیت اختیار کی۔ انہیں حکومت نے سنہ 2001 میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ راہل بجاج جمنالال بجاج کے پوتے تھے، جو ایک صنعت کار اور بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے دوران موہن داس کرم چند گاندھی کے نمایاں حامی تھے۔
مزید پڑھیں: