نئی دہلی: بھارت نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی ہوسکتی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ MEA on Pakistan
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ کانفرنس فار کنفیڈنس بلڈنگ اینڈ ڈائیلاگ ان ایشیا (ایس آئی سی اے) کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے باگچی نے کہاکہ“آپ نے محترمہ لیکھی کا بیان دیکھا ہے، جنہوں نے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر شرکت کی۔ میں اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کیونکہ ہم نے پاکستانی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔
باگچی نے کہاکہ 'ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن یہ دہشت گردی سے پاک پرامن ماحول میں کیا جا سکتا ہے۔ کینیڈا میں پاکستان کے حمایت یافتہ خالصتانی ریفرنڈم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت مخالف عناصر کی جانب سے مبینہ ریفرنڈم کے انعقاد پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور اس سے کینیڈین حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہم اس اطلاعات کو پہلے بھی عوامی طور پر شیئر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن اور اوٹاوا میں اپنے ہائی کمیشن کے ذریعے کینیڈین حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔ ہم دونوں جگہوں پر اس مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Antonio Guterres in Pakistan بھارت کشمیر کو دو طرفہ معاملہ سمجھتا ہے، ثالثی کی پیشکش ٹھکرا دی، یواین سربراہ
یو این آئی