ETV Bharat / bharat

PM commissions INS Vikrant: ہند بحرالکاہل اور بحر ہند ملک کی اہم دفاعی ترجیح - بحری جہاز آئی این ایس وکرانت

کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ میں ملک کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس 'وکرانت' کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ عالمی منظر نامے نے دنیا کو کثیر قطبی بنا دیا ہے۔ ایسے حالات میں ہند بحرالکاہل اور بحر ہند کے علاقے ملک کی اہم دفاعی ترجیح ہیں۔ PM Modi On INS

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 5:58 PM IST

Updated : Sep 2, 2022, 10:44 PM IST

کوچی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ہند بحرالکاہل اور بحر ہند کے علاقے ملک کی اہم دفاعی ترجیح بن گئے ہیں۔ آج یہاں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ میں ملک کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس 'وکرانت' کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ عالمی منظر نامے نے دنیا کو کثیر قطبی بنا دیا ہے۔ ایسے حالات میں ہند بحرالکاہل اور بحر ہند کے علاقے ملک کی اہم دفاعی ترجیح ہیں۔PM Modi On INS

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر حکومت بحریہ کا بجٹ اور صلاحیت بڑھانے کی سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں بحریہ کی طاقت میں غیر معمولی رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سمندری سرحد کو محفوظ بنانے سے تجارت میں اضافہ ہوگا اور بھارت کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کی خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیراعظم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ دشمن کا علم جھگڑوں کے کئے، طاقت ہراساں کرنے کے لیے اور پیسہ گھمنڈ کے لیے ہوتاہے۔ شریف آدمی کی یہ تین طاقتیں کمزوروں کی حفاظت کے لیے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کردار بھی ایسا ہی ہے اور دنیا کو ایک مضبوط بھارت کی ضرورت ہے۔ سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے طاقت ضروری ہے اور اس سے طاقت اور اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط بھارت ایک پرامن اور طاقتور دنیا کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: INS Vikrant آئی این ایس وکرانت بحریہ میں شامل

یو این آئی

Last Updated : Sep 2, 2022, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.