راجناتھ سنگھ نے یہاں 25 ویں ایرو انڈیا شو کے بارے میں معلومات دینے کے لئے بلائی گئی پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔
راجناتھ سنگھ بدھ کے روز تین دنوں تک چلنے والے ایرو انڈیا شو کا افتتاح کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایرو انڈیا شو کا انعقاد ایک دہرا چیلنج ہے۔ پہلا چیلنج کورونا وبا کے طورپر سب کے سامنے ہے تو دوسرا چیلنج شمالی سرحد پر سلامتی سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ ہمارے سخت موقف، فوری طورپر کی گئی کارروائی اور سرحد پر ہمارے جوانوں کی بہادری کی وجہ سے صورتحال میں استحکام آیا ہے۔ ساتھ ہی ہم نے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کرنے کے تئیں اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
بین مذاہب جوڑے کی شادی پر قانون نہیں بنائے گی مرکزی حکومت
خیال رہے کہ بھارت اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں گزشتہ دس مہینے سے اصل کنٹرول لائن پر فوجی تعطل بنا ہوا ہے اور بھارتی فوج نے چین کی اصل کنٹرول کو بدلنے کی یکطرفہ کوشش کو ناکام کردیا ہے۔
یو این آئی