ETV Bharat / bharat

'بھارت کا سب سے بڑا آئس ہاکی مرکز لداخ میں قائم کیا جائے گا'

کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو لداخ میں 'کھیلو انڈیا' ونٹر گیمس میں شامل ہوئے اور انہوں نے مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ' بھارت کے سب سے بڑے آئس ہاکی سنٹر کو لداخ میں قائم کیا جائے گا'۔

India's largest ice hockey center to be opened in Ladakh: Rijiju
'بھارت کے سب سے بڑے آئس ہاکی مرکز کو لداخ میں قائم کیا جائے گا'
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 5:41 PM IST

لداخ میں زانسکر وِنٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول 2021ء کا آغاز 18 جنوری کو ہوچکا ہے ۔یہ سرمائی کھیل 30 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا۔ یہ کھیل مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی خوبصورت 'زانسکر وادی' کے علاقے میں انعقاد کیا جارہا ہے۔

لداخ انتظامیہ کے ذریعے منعقد کئے جانے والے پہلے زانسکر سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹول کے اہم کھیلوں میں چدر ٹریک، اسنو اسکیئنگ، اسنو اسکوٹر اور ہائیکنگ، آئس ہاکی اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے 'کھیلو انڈیا' میں جمعرات کے روز شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' وہ لیہہ اور لداخ کے ہر گاؤں میں کھیل کی سہولیات مہیا کرائیں گے'۔

مزید پڑھیں: کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا پروگرام

اس موقع پر کرن رجیجو نے کہا کہ' آئندہ دو سے ڈھائی برسوں میں ہم کارگل، لیہہ اور آس پاس کے سبھی چھوٹے ضلعوں میں کھیل کو بڑے پیمانہ پر فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔ ہم ایسٹرو ٹرف، ایتھیلٹکس سینتھیٹک ٹریک، تیر اندازی اور بہت کچھ سہولیات فراہم کریں گے' انہوں نے مزید کہا 'ہم بھارت کے سب سے بڑے آئس ہاکی مرکز کو لداخ میں قائم کریں گے'۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.