ETV Bharat / bharat

Parliamentary Delegation to Visit Indonesia برلا کی قیادت میں پارلیمانی وفد انڈونیشیا میں پی-20 میں شرکت کرے گا

اوم برلا کی قیادت میں بھارتی پارلیمانی وفد جی-20 ممالک کے پارلیمانوں کے اسپیکروں کی آٹھویں چوٹی کانفرنس (پی-20) میں شرکت کے لئے آئندہ 5 سے 7 اکتوبر تک انڈونیشیا کے جکارتہ کا دورہ کرے گا۔ Indian Parliamentary Delegation to Visit Indonesia

Parliamentary Delegation to Visit Indonesia
برلا کی قیادت میں پارلیمانی وفد انڈونیشیا میں پی-20 میں شرکت کرے گا
author img

By

Published : Oct 3, 2022, 8:09 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں بھارتی پارلیمانی وفد جی-20 ممالک کے پارلیمانوں کے اسپیکروں کی آٹھویں چوٹی کانفرنس (پی-20) میں شرکت کے لئے آئندہ 5 سے 7 اکتوبر تک انڈونیشیا کے جکارتہ کا دورہ کرے گا۔ اس وفد میں راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی بھی شرکت کریں گے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اس وفد کے سکریٹری ہیں۔Indian Parliamentary Delegation to Visit Indonesia

قابل ذکرہے کہ پی-20 کا مجموعی موضوع 'پائیدار اصلاحات کے لیے بااختیار پارلیمنٹ' ہے۔ مندوبین مجموعی موضوع کے وسیع دائرہ کے اندرچار ذیلی موضوعات پر غور و فکر کریں گے۔ چوٹی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ بیان قبول کیا جائے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر کانفرنس کے تیسرے سیشن کے دوران 'مؤثر پارلیمنٹ، متحرک جمہوریت' کے موضوع پر کلیدی مقرر کے طور پر باوقار اجتماع سے خطاب کریں گے۔

وہ دوسرے سیشن کے دوران 'ابھرتے ہوئے مسائل: خوراک اور توانائی کی حفاظت، اور اقتصادی چیلنجز' پر بحث میں بھی حصہ لیں گے۔ ہری ونش، ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا چوتھے اجلاس کے دوران 'سماجی شمولیت، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے' کے موضوع پر بحث میں حصہ لیں گے۔ سمٹ کے اختتامی اجلاس کے دوران برلا اپنے خصوصی خطاب میں جی 20 ممالک کے سربراہان کو ہندوستان کی پارلیمنٹ کی صدارت میں 2023 میں ملک میں منعقد ہونے والی نویں پی-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی پارلیمان وفد کا کشمیر میں پہلا دن ۔۔۔۔

اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مسٹر برلا دیگر پارلیمانوں کے اسپیکروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پی-20 جی20 کے رکن ممالک کا پارلیمانی بازو ہے، جو عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 80 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد سے زیادہ اور دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.