ETV Bharat / bharat

برلا کی قیادت میں بھارتی پارلیمانی وفد آسٹریا کے شہر ویانا کا دورہ کرے گا - جنیوا اور آسٹریا کی پارلیمنٹ

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ایک بھارتی پارلیمانی وفد 7 سے 9 ستمبر تک ویانا (آسٹریا) کا دورہ کرے گا۔ یہ کانفرنس بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو)، جنیوا اور آسٹریا کی پارلیمنٹ مل کر اقوام متحدہ کے تعاون سے منعقد کر رہی ہیں۔

برلا کی قیادت میں بھارتی پارلیمانی وفد آسٹریا کے شہر ویانا کا دورہ کرے گا

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 12:58 AM IST

وفد میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ بھی شامل ہیں۔ یہ وفد 7 اور 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی پانچویں عالمی کانفرنس اور 9 ستمبر کو انسداد دہشت گردی پر پہلی عالمی پارلیمانی سمٹ میں شرکت کرے گا۔

یہ کانفرنس بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو)، جنیوا اور آسٹریا کی پارلیمنٹ مل کر اقوام متحدہ کے تعاون سے منعقد کر رہی ہیں۔ لوک سبھا سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار وفد کے سکریٹری ہیں۔

کووڈ-19 وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی پارلیمانی ایونٹ ہوگا، جس میں شرکاء جسمانی طور پر شرکت کریں گے۔ کووڈ۔ 19 وبائی امراض چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدام اور عوام کی مدد کرنے میں کثیرالجہتی حکمت عملی کی کامیابی اور خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والے قوانین کی منسوخی، صنفی مساوات کی طرف آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

برلا 'پارلیمنٹ اور عالمی حکمرانی: نامکمل ایجنڈا' کے موضوع پر پینل بحث میں حصہ لیں گے۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین بھی اس پینل ڈسکشن میں حصہ لیں گے۔

اسپیکرز آف پارلیمنٹ کے پانچویں سربراہی اجلاس کے اختتام پر اس کانفرنس کے مرکزی موضوع 'عوام اور زمین کے لیے امن اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے موثر کثیر الجہتی کارروائی کے لیے پارلیمانی قیادت' پر ایک اعلیٰ سطحی اعلامیہ منظور کیا جائے گا، جس میں کووڈ۔19 وبا کے بحران کے دوران میں دنیا کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کی یکجہتی کو پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی کی جدوجہد میں راجا سُریندر سنگھ اور ویر نارائن سنگھ کا کردار

پارلیمنٹ کے اسپیکر کی پانچویں عالمی کانفرنس موجودہ کووڈ۔19 وبائی امراض اور پوری دنیا کے لوگوں اور معیشتوں پر اس کے تباہ کن اثرات کے پس منظر میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.