ETV Bharat / bharat

بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ

طیارہ جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

MiG-29K
MiG-29K
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 2:14 PM IST

بھارتی بحریہ کا ایک ٹرینی مگ 29 لڑاکا طیارہ جمعرات کی شام بحیرہ عرب کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے مہم چلائی جاری ہے۔

بحریہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ طیارہ جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک پائلٹ کو ڈھونڈ لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ساتھ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے کے اسباب کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ ایک سال میں مگ 29 طیارے کے حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل پچھلے سال 16 نومبر اور 23 فروری کو مگ 29 طیارہ گر کرتباہ ہوا تھا۔

بحریہ کا بیڑا 40 مگ 29 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے۔ دو انجن والا مگ ۔29 روس میں تیار کیا گیا ہے اور یہ طیارہ بحریہ کے ہنسا بحری اڈے پر تعینات ہیں۔ ان میں سے کچھ طیارے بحریہ کے مال بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ پر بھی تعینات ہیں۔ مگ 29 طیارے نے حال ہی میں امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ اختتام پذیر مالا بار سمندری مشق میں بھی حصہ لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.